اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی  وزیر خزانہ  سینیٹر محمد  اورنگزیب  نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ  ہوچکا ہے، این  ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئندہ  ہفتے  اجلاس  ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات  پر عمل  پیرا ہے، اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے،آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جارہی ہے،ترسیلات  زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، آئی ٹی سیکٹر  بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پانڈا بانڈ کا جلد اجراء کرنے جا رہے ہیں، ہم سب ’’پاکستان فرسٹ‘‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔

سی سی ڈی کا منشیات کے خلاف پہلا گرینڈ آپریشن، غازی ککے میں کارروائی جاری

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا