ویب ڈیسک : وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے،  پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیرِاعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے خاتمے کی کابینہ سے منظوری کے لیے سمری بھیجی جا چکی۔

بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر پڑا، جلد پانڈا بانڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف