data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینیڈا میں بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھ کمیونٹی نے بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس دوران مظاہرین نے پاکستان اور خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے راج ناتھ سنگھ کو سخت پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان بازی کرنے کے بجائے بھارت کی بگڑتی ہوئی اندرونی صورتحال پر توجہ دیں، کیونکہ ان کے مطابق بھارت خود جلد ہی کئی حصّوں میں تقسیم ہونے کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسیاں بھارت کے اندر نسلی اور علاقائی کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہی ہیں۔

سکھ رہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب میں آزادی کی جدوجہد تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں پنجاب بھارت سے علیحدہ ہو کر ایک آزاد ریاست — خالصتان — کی شکل اختیار کرے گا۔

ان کے مطابق یہ احتجاج عالمی برادری کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ سکھ کمیونٹی راج ناتھ سنگھ جیسے رہنماؤں کے کشیدگی بڑھانے والے بیانات کو مسترد کرتی ہے اور اپنے حقوق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

20 ممالک کے 104 اسکائی ڈائیورز کا فضا میں ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن کا مظاہرہ

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 104 اسکائی ڈائیورز نے فضا میں معلق رہتے ہوئے ایک شاندار اور ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن سے نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ مظاہرہ 22 نومبر کو لیک ویلز کے اوپر کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے آسمان میں ایک دیوقامت ستارے جیسا منظر پیش کیا۔

اس ایونٹ کے منتظم نے اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تھینکس گیونگ پر ہم ایک نئے 104 ویں ورلڈ ریکارڈ پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی فارمیشن کی بنیاد رکھنے والے ہر فرد، ہر کھلاڑی، ویڈیو ٹیم اور زمین پر موجود سپورٹ اسٹاف سب کو مبارک ہو، آپ نے واقعی ناقابلِ فراموش کارنامہ انجام دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Performance Designs Inc (@performancedesigns)


اس غیر معمولی کارنامے میں کھلاڑیوں نے اپنے پیراشوٹ ایک دوسرے سے انتہائی مہارت سے جوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی Canopy Relative Work فارمیشن مکمل کی۔

ویڈیو میں رنگ برنگے پیراشوٹ ایک ہی وقت میں جڑتے دکھائی دیتے ہیں، جو کچھ دیر بعد ایک عظیم کاسِمک پھول کی طرح کھل کر بکھرتے ہیں۔

36 ماہر اسکائی ڈائیورز نے خصوصی Valkyrie پیراشوٹ استعمال کرتے ہوئے فارمیشن کی مضبوط بنیاد بنائی، جس کے بعد دیگر کھلاڑی مختلف جہازوں سے چھلانگ لگا کر باری باری اس بنیادی اسٹریکچر کے ساتھ جڑتے گئے، یہاں تک کہ آسمان میں ایک دیوقامت ستارے کی شکل بن گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے ناقابلِ یقین، دل دہلا دینے والا اور اگلے درجے کی مہارت قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • 20 ممالک کے 104 اسکائی ڈائیورز کا فضا میں ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن کا مظاہرہ
  • پیپلز پارٹی کا 58ویں یومِ تاسیس، صدرِ مملکت کا پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت
  • کراچی: ہندو برادری کا بھارتی وزیر دفاع کیخلاف احتجاج
  • بھارتی وزیر کے بیان پر سجاول میں احتجاج
  • سٹی کونسل کراچی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کیخلاف میں قرارداد جمع
  • کراچی، ہندو برادری کا بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد خواتین و مرد کارکنان گرفتار
  • آکسفورڈ میں پاک بھارت مباحثہ، پاکستانی طلبہ کی دو تہائی اکثریت سے شاندار کامیابی
  • بھارت سکھوں کے قتل میں ملوث