لاہور:

لاہور میں وردی کا رعب، سوشل میڈیا کی شہرت اور یوٹیوبرز کی شرارتیں اس وقت ایک خطرناک مرکب بن گئیں جب مشہور یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں باوردی پولیس اہلکار اس کے پرینک شو کا حصہ بنتے نظر آئے۔

یوٹیوبر نے اپنے دوستوں پر سنسنی خیز پرینک کرنے کی ٹھانی اور اس مقصد کے لیے ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی کھیل میں شامل کر لیا۔

حیران کن طور پر اہلکار یوٹیوبر کے کہنے پر فوراً کاروائی میں شریک ہوگئے اور اس کے ساتھ اس کے دوستوں کے فلیٹ تک پہنچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر نے اہلکاروں کو کہا کہ میرے بھائی اور دوستوں کے فلیٹ پر ریڈ کرو اور انہیں تھپڑ مارو اور باوردی اہلکار واقعی اس ہدایت پر عمل کرتے بھی نظر آئے۔

پولیس اہلکار نہ صرف نوجوانوں پر جھوٹی جوا بازی کا الزام لگاتے رہے بلکہ انہیں تھانے لے جانے کی دھمکیاں دے کر ہراساں بھی کیا۔

 یوٹیوبر پورے واقعے کی ویڈیو بناتا رہا جبکہ اہلکار اس کے اسکرپٹ کے مطابق حرکتیں کرتے رہے۔

اسلحہ اٹھائے پولیس اہلکاروں کی اس پرینک ٹیم میں شمولیت نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہے اور عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا وردی کا وقار اب یوٹیوبرز کی ریٹنگز کے لیے استعمال ہوگا؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار

پڑھیں:

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور