بلوچستان، ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
ڈی ایس ریلویز عمران حیات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریلویز نے بلوچستان میں مسافر ٹرینوں، ٹریک اور اسٹیشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تمام ٹرینوں کی حفاظت کیلئے چالیس چالیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جو کوئٹہ سے سبی تک ٹرینوں کی حفاظت کیلئے تعینات ہوتے ہیں۔ جبکہ ریلوے ٹریک، اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکوں کے بعد محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے اور ٹرین میں جامرز لگانے کیلئے ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔ چند سال قبل بھی جامرز کی تنصیب کا ٹرائل کیا گیا تھا۔ کوئٹہ ڈویژن میں ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی قلت دور کرنے کیلئے دیگر ڈویژنز سے ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویڑن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریلوے پولیس کے جامرز کی تنصیب گئے ہیں
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔