ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے ریلوے اسٹیشن انتظار گاہوں اور مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی سر سبز شاداب بنانے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں دلکش اور خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

پاکستان ریلویز نے  حکومتِ پنجاب کے تعاون سے اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا باضابطہ آغازدیا ہے۔ پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل

پنجاب بھر میں اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے پہلے مرحلے کا آغاز میں منڈی بہاؤالدین، ملکہ وال، سرگودھا اور بھلوال شامل ہیں جہاں درخت اور پھول پودوں کو لگانے کا کام شروع ہوچکا ہے جبکہ منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں شجر کاری مہم کا باضابطہ شروع کر دی گئی ہے۔

مسافروں کے سفر کو مزید بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم فراہم کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ شالیمار لاثانی گرین لائن بزنس ریل گاڑیوں سمیت دیگر ریل گاڑیوں میں آرام دے سیٹوں بہترین ذائقے دار سستے کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار

ریلوے اسٹیشن پر انتظار گاہوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید سہولیات فراہم کرنے والے ویٹنگ ایریا بنائے جارہے ہیں جہاں مسافر آرام سے اپنی ٹرین کا انتظار کرسکتے ہیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور فراہم کر

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت