Juraat:
2026-06-03@05:41:57 GMT

ڈسٹرکٹ ویسٹ، بااثر پولیس کانسٹیبل سمیت 11پولیس اہلکار معطل

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

ڈسٹرکٹ ویسٹ، بااثر پولیس کانسٹیبل سمیت 11پولیس اہلکار معطل

ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے کانسٹیبل سیف الرحمان کا معطل آرڈر نکالا گیا
تھانہ پاکستان بازار کماؤ پوت سیف الرحمان کے معطل ہونے سے ایس ایچ او پریشان

(رپوٹ/ ایم جے کے )ڈسٹرکٹ ویسٹ بااثر پولیس کانسٹیبل تھانہ پاکستان بازار معطل، ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے کانسٹیبل سیف الرحمان کا معطل آرڈر نکالا گیا، تھانہ پاکستان بازار کماؤ پوت سیف الرحمان کے معطل ہونے سے ایس ایچ او پریشان، کانسٹیبل سیف الرحمان سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 11پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ پاکستان بازار ایس ایچ او امام بخش لاشاری کا خاص بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان بکل نمبر 42880گزشتہ روز ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کی جانب سے نکالے گئے آرڈر میں معطل کر دیا گیا جس سے ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار شدید پریشان اور چھٹی پر روانہ ہو گئے ، کانسٹیبل سیف الرحمان بکل نمبر 24880اپوائنٹمنٹ 2019ٹرانسفر تھانہ پاکستان بازار 2022میں ہوا، کانسٹیبل سیف الرحمان اور اس کے ساتھی عبدالرحمن بکل نمبر 42942، دلشاد احمد بکل نمبر 42868اور ہیڈ کانسٹیبل علی کوثر بکل نمبر 28470کو تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں منشیات، گٹکا ماوا، جوا سٹہ اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ جیسے غیرقانونی کاموں میں ملوث ہونے پر ڈی آئی جی ویسٹ زون نے ڈی ایس پی پاکستان بازار پناہ بھٹو کو ان چاروں پولیس اہلکاروں کے حوالے سے انکوائری مارک کی تھی جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 30 اہلکاروں کا 22؍ اکتوبرکو ہیڈ کوارٹر ٹرانسفر کر دیا گیا تھا جبکہ کانسٹیبل سیف الرحمان، عبدالرحمان، دلشاد احمد اور ہیڈ کانسٹیبل علی کوثر بچ نکلے تھے جبکہ اس سے قبل بھی ڈی آئی جی ویسٹ زون کی جانب سے کانسٹیبل سیف الرحمان کو 9؍ اگست کو شوکاز نوٹس نمبر 2025-23-36521، بھی دیا گیا تھا، اسکے علاوہ کانسٹیبل سیف الرحمان کو ماہ اگست 2025میں تھانہ پاکستان بازار سے تھانہ گلشن معمار کا ٹرانسفر لیٹر بھی جاری ہوا پر اپنے اثرو رسوخ کی بنا پر 19؍ ستمبرکو اپنے ٹرانسفر کو کینسل کروا دیا، اس پر جرأت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ پاکستان بازار میں منظم جرائم اور اس کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے خبریں شائع کی گئی تھیں۔ معطلی کے آرڈر میں تھانہ پاکستان بازار ایس ایچ او کا خاص بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان سمیت 1 اے ایس آئی، 3 ہیڈ کانسٹیبل اور 7کانسٹیبل کو معطل کیا گیا، معطل کیے گئے آرڈر تاریخ 27 ؍ نومبرکو جاری ہوا جس میں مزید کہا گیا کہ "ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی تھانہ پاکستان بازار کے پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان بکل نمبر 42880 سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور ان کے طرز عمل کی انکوائری زیر التوا ہے ، پولیس ہیڈ کوارٹر جہاں یہ روزانہ کی بنیاد پر روزانہ رول کال/پریڈ میں شرکت کریں گے ، اپنی تنخواہ اور الاؤنسز کو قواعد کے تحت قابل قبول بنائیں گے ، معطلی کی مدت کے دوران یہ اپنا سروس ریوالور/پستول اور بیلٹ لائن آفس میں جمع کرائیں گے ۔علاقہ مکین پاکستان بازار نے کہا ہے کہ جس طرح محکمہ پولیس کے اعلی احکام نے بیٹر سیف الرحمان کو جرائم میں ملوث ہونے اور جرائم کی پشت پناہی کرنے پر معطل کیا اسی طرح کانسٹیبل عبدالرحمن، دلشاد احمد اور ہیڈ کانسٹیبل علی کوثر کو بھی معطل کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منشیات و گٹکا ماوا ڈیلروں توقیر ماما، تیمور موٹا، یاسین دورانی، تنویر اور ان جیسے کء سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کانسٹیبل سیف الرحمان تھانہ پاکستان بازار پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل ڈسٹرکٹ ویسٹ ایس ایچ او کی جانب سے معطل کیا بکل نمبر دیا گیا ایس پی

پڑھیں:

دکانیں، بازار، شاپنگ مالز رات 9، ریسٹورنٹ 11 بجے تک کھلیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔ دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کافیصلہ کیا گیا ہے۔ دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9بجے تک کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شادی ہالز رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔ فارمیسی‘ ہسپتال‘ پٹرول پمپس اوقات کار  سے مستثنیٰ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز رات 9، ریسٹورنٹ 11 بجے تک کھلیں گے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی