یوٹیوبر ڈکی بھائی رہائی کے بعد اب کیا کریں گے؟ اہلیہ عروب جتوئی کا سوشل میڈیا پر اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن)، جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔
ان کی اہلیہ، عروب جتوئی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈکی بھائی کی کوئی بھی ویڈیو یا تصویر درحقیقت پرانی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت
انہوں نے کہا کہ سعد اس وقت بریک پر ہیں۔ جو بھی ویڈیو یا تصویر آپ دیکھ رہے ہیں وہ پرانی ہے۔ رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ نہیں بنایا۔
عروب نے ڈکی بھائی کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کی افواہوں یا غلط معلومات سے متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کپ سعد واپس آئیں گے اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئیں گے۔
اس سے قبل لاہور کی ایک مقامی عدالت نے فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا جس میں جج مجسٹریٹ نعیم وٹو نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ سعد الرحمان کو رہا کریں بشرطیکہ وہ کسی اور زیر التوا کیس میں ملوث نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: منظم گینگ بن کر بدعنوانی کرنے کے الزامات میں این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاریاں
ڈکی بھائی پر جوا کی ایپلیکیشن کو غیر قانونی طور پر پروموٹ کرنے کے الزامات عائد تھے جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کیس درج کیا اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کیں۔
ڈکی بھائی کے مقدمے کے دوران این سی سی آئی اے افسران پر کرپشن، غیر قانونی مالی لین دین اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی سامنے آئے جس کے بعد متعدد افسران کو گرفتار کیا گیا۔ ان الزامات میں یوٹیوبر ڈکی بھائی سے 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام بھی شامل ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ بعض افسران نے ڈکی بھائی سے بڑے پیمانے پر رشوت بھی لیا اور ڈیجیٹل اثاثوں، بشمول کرپٹو کرنسی (بٹ کوائنز و دیگر) کے ذریعے رقوم کی منتقلی کروائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ducky bhai FIA NCCIA این سی سی آئی اے ڈکی بھائی عروب جتوئی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این سی سی ا ئی اے ڈکی بھائی عروب جتوئی یوٹیوبر ڈکی بھائی سوشل میڈیا
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔