سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دو ماہ قبل جہازوں کی تعداد کم ہونے اور مسافروں کو بروقت منزل مقصود پر نہ پہنچانے پر لائسنس معطل کر دیا تھا، جو تاحال معطل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور روایتی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پاکستان کی ایک اور ائیر لائن تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کی بروقت بحالی نہ ہونے سے سیرین ائیر لائن کے بارہ سو سے زائد ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ سیرین ائیر لائن نے اپنے لائسنس کی بحالی کیلئے وزرات ہوا بازی کو درخواست دی ہے کہ ائیر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ بحال کر دیا جائے، تاکہ آپریشن شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں، جبکہ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بھی آئندہ ماہ ادا کرنی پڑے گی۔ سیرین ائیر لائن کی انتظامیہ کے مطابق معطل شدہ لائسنس کی بحالی کیلئے وزارت ہوا بازی کو درخواست کی کہ جو جہاز چین میں کھڑا ہے اور جن جہازوں کے انجن سمیت دیگر اسپئیر پاڑس بیرون ممالک سے آنے ہیںوہ آجائیں، تاکہ آپریشن کو بحال کیا جا سکے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دو ماہ قبل جہازوں کی تعداد کم ہونے اور مسافروں کو بروقت منزل مقصود پر نہ پہنچانے پر لائسنس معطل کر دیا تھا، جو تاحال معطل ہے، جبکہ لائیسنس معطل ہونے کی وجہ سے اندرون اور بیرون ممالک فضائی آپریشنز بھی تعطل کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے سیرین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل ہوا، اگر سول ایوی ایشن اتھارٹی بروقت کارروائی کرتی تو آج سیرین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل نہ ہوتا۔ دوسری جانب سیرین ائیر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط کا کہنا ہے لائسنس بحال ہوتے ہی کام شروع ہو جائے گا، جبکہ ملازمین کو آئندہ ماہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائیگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سیرین ائیر لائن

پڑھیں:

اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ضمنی انتخابات میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جا رہا ہے، اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہوتا ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے، ضمنی انتخابات میں ہم اپنی ہری پور سیٹ کا دفاع نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ چل رہا ہے یہ ظلم ہے، ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں اور ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا مگر مگر ہمیں میلی آنکھ سے دیکھا گیا اور مینڈیٹ قبول نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی پھیلے گی، برداشت ختم ہوگی اور اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، ایک جیتی ہوئی سیٹ نہ دینا جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، ہری پور کا ہر پولنگ اسٹیشن جیتے اور ہماری 27 ہزار کی لیڈ تھی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور کی ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہیں دی گئی، ہمیں اشتعال دلوایا جاتا ہے مگر ہم اشتعال میں نہیں آئیں گے، ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ ملاقات ہوگی مگر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4نومبر کو آخری ملاقات کروائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی اور جو وہ بولیں گے اس پر من و عن عمل ہوگا، ہمارے ساتھ جو رویہ رکھا گیا وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ویڈیو رکھنے والے نہیں، ہم عوامی مینڈیٹ سے آتے ہیں، یہ سیٹ اپ نہیں رہے گا یہ جو ترمیم کی گئی اس کے بل بوتے پر چل رہے ہیں، پاکستان میں جمہوریت چلنی ہی چلنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں 26 نومبر کی دعائیہ تقریب ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتیں،طالبان نے پاکستان پر الزام عائد کردیا افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتیں،طالبان نے پاکستان پر الزام عائد کردیا پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی ملاقات،باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال ایف آئی اے کا طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ،تمام مینوئل نوٹسز کا اجرا بند الیکشن ٹربیونل نے جے یو آئی ف کے ایم این اے سید سمیع اللہ کی کامیابی کالعدم قرار دیدی سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ، پاکستانی فضائی حدود سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کیا کہا؟
  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت، سیرین ائیر لائن تباہی کے دہانے پر
  • صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری
  • آن لائن حملوں میں اضافہ؛ حکومت کا سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا اہم فیصلہ
  • پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن سندھ کااہم اجلاس
  • بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات
  • ڈرائیونگ لائسنس میں کرپشن شکایات اور ریکارڈ جمع کروانے کا حکم
  • حکومت کا ملک بھر میں سائبر سکیورٹی قائم کرنے فیصلہ