کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی ترجیح سیکورٹی اور تحفظ ہونا چاہیئے۔ افغانستان سیکورٹی اقدامات کرے گا تو ہماری طرف سے بھی مثبت اقدام نظر آئے گا۔ جام کمال نے کہا کہ نمائش میں مزید لوگوں کو لانا ہے۔ یورپ، بحرین، آسیان، چین، افریقا، امریکا، کینیڈا، سمیت ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔ آٹھ سو سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں، انہیں پاکستان میں بڑا پوٹینشل نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں نے گزشتہ سالوں میں بڑی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی بہترین ہے۔ بیرونی ممالک نے پاکستانی مصنوعات کو اسپیس دیا ہے۔ مجموعی طور پر چینلجز کو دیکھ رہے ہیں۔ افراط زر اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے برآمد کنندگان کے لئے ای ایف ایس سرچارج سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ملکوں کے ساتھ پرانے ایف ٹی ایز پر دوبارہ بات چیت جاری ہے۔ افریقا کی مارکیٹ نئی ہے، اچھی پیشرفت ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ دوبارہ تجارت بحال ہونا خوش آئند ہے۔ کسی ملک کے لئےمیکرو استحکام سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم مائیکرو اور میکرو اکنامک پر توجہ دے رہے ہیں۔ پہلی بار ہے کہ کسی وزیراعظم نے انڈسٹری کے ساتھ اتنی انٹرایکشن کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ

مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

برطانیہ کے نارتھ ویسٹ میں بسنے والے لاکھوں برٹش پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ کونسلر جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے نادرا اپوائنٹمنٹس کے لیے نیا سسٹم متعارف کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت ہر روز شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لیے 200 اپوائنٹمنٹس دستیاب ہوں گی۔

مزید براں، بزرگ شہریوں اور ایمرجنسی کیسز کے لیے واک اِن سروس بھی فراہم کی جائے گی تاکہ کمیونٹی کی دیرینہ مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

امتیاز فیروزگوندل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جلد مانچسٹر سے ہفتہ وار تیسری فلائٹ کا آغاز کرے گا، جس سے نہ صرف برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ متوقع ہے بلکہ کمیونٹی کو فوری اور سستی سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم غزہ منصوبے کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمان ہم غزہ منصوبے کو نہیں مانتے، پاکستان آزاد خارجہ پالیسی اپنائے، حافظ نعیم الرحمان طور خم سرحد کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45ملین ڈالر کا نقصان افغانستان دہشتگردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے، پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا فیصل آباد ،پی پی 115 بوتھ نمبر 1میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح
  • معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
  • 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کامیابی سے اختتام پذیر
  • میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن کوریڈور کے افتتاح کی تاریخ بتادی
  • لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن، وزرا اور سمیت بین  الاقوامی ماہرین شریک
  • پاکستان سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا، رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا تیسری مرتبہ فاتح
  • تجارت بحران بدستور برقرار، صرف ٹیرف پالیسی کافی نہیں
  • مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری، نادرا اور پی آئی اے میں سہولیات میں اضافہ