سیلینا جیٹلی کا شوہر پر جنسی، جسمانی اور زبانی تشدد کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بولی وڈ(ویب ڈیسک) خوبرو اداکار سیلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ پر جنسی، جسمانی اور زبانی تشدد کے الزامات کے تحت ممبئی ہائی کورٹ میں سول مقدمہ دائر کردیا۔
سیلینا جیٹلی نے مبمئی کی عدالت میں گھریلو تشدد کے تحت مقدمہ دائر کیا، جس میں انہوں نے شوہر پر جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کا الزام لگایا ہے۔
عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں انہوں نے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش کے تین ہفتے بعد انہیں شوہر نے گھر سے دھکے دے کر نکال دیا تھا۔
انہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ بچے کو جنم دینے کی وجہ سے ان کے آپریشن کے ٹانکیں بھی نہیں بھرے تھے اور وہ مشکل سے چل پاتی تھیں لیکن شوہر نے ان کی مدد کرنے کے بجائے انہیں گھر سے دھکے دے کر نکالا۔
سییلینا جیٹلی کے مطابق انہوں نے شوہر کو اپنی چھٹیاں مزید بڑھانے کی درخواست کی، جس پر وہ طیس میں آگئے اور انہیں ’ناشکرہ عورت‘ کہ کر انہیں دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ شوہر نے ہاتھ پکڑ کر انہیں فلیٹ سے باہر دھکیل دیا اور انہیں اپنی زندگی سے نکل جانے کا کہا، وہ اس وقت بچے کو دودھ پلانے والے کپڑوں میں تھیں، دھکے دینے سے وہ لوہے کے پنجرے میں پھنس گئیں لیکن انہیں ایک پڑوسی نے آکر بچایا۔
اداکارہ نے درخواست میں لکھا کہ مذکورہ واقعے کے بعد وہ آسٹریا سے آدھی رات کو اپنے تینوں بچوں کے بغیر بھاگ کر بھارت واپس آئیں، واپس آنے پر انہیں پتہ چلا کہ پیٹر نے جائیداد کی منتقلی اور طلاق کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ان کا بچوں سے رابطہ روک دیا۔
اداکارہ کے مطابق شوہر نے انہیں صرف 14 نومبر کو ایک بار بچوں سے ملنے کی اجازت دی، جب کہ ان کے شوہر نے آسٹریا میں طلاق کی درخواست میں شادی کی ناکامی کی ذمہ داری سیلینا پر ڈالی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میں نے شادی سے قبل صحیح وقت کا 7 سال انتظار کیا: ماورا حسین کا انکشاف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 برس انتظار کیا ہے۔
حال ہی میں کراچی میں کینسر کے اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکا سے گفتگو کی۔
تقریب کے دوران جب اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔
View this post on InstagramA post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)
انہوں نے کہا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد نے یہی سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ ’’بیٹا شادی کب ہو رہی ہے؟‘‘۔
اداکارہ نے کہ ’ان تمام دباؤ کے باوجود میں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 سال انتظار کیا۔‘
انہوں نے لڑکیوں کو اپنی قدر و اہمیت جاننے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ اپنی قدر کریں، آپ اپنے لیے ایسے جیون ساتھی کا انتخاب کریں جو آپ کی عزت کرے اور آپ کے کام کی عزت کرے، زندگی واقعی قابل قدر ہے۔