City 42:
2025-12-04@18:50:53 GMT

جس جس نے وائلیشن کی اس کی ملاقات بند!

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

سٹی42:   وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ  تارڑ  نے اعلان کیا ہےکہ  اڈیالہ جیل میں انتظامیہ نے ملاقات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقاتیں بند کردی ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جیل کے باہر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتی ہیں، جس جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے  ان کی ملاقات بند ہے، آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بندکردی گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل پابند ہیں کہ وہ قانون کی عملداری کریں۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

 رطا تارڑ نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کیس میں سزایافتہ قیدی ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما بھارتی میڈیا کو انٹرویوز دے رہے ہیں ۔

عطا تارڑ نے کہا بانی کو جیل میں ہر سہولت حاصل ہے جس کا عام آدمی جیل سے باہر تصور نہیں کر سکتا۔ بانی کا ناشتہ غریب آدمی کے ایک ہفتے کی خوراک ہے۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سہولتیں لینے والے قیدی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہر روز نقص امن پید ا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

 عطا تارڑ  نے بتایا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اندر جا کر ملاقاتیں کریں اور باہر پروپیگنڈا کروائیں، آپ کو ایک موقع دیا گیا تھا، جس جس نے خلاف ورزی کی، اس کی ملاقات بند ہو گئی ہے۔

 عظمیٰ خان نے باہر آکر بتایا کہ  ان کے بھائی غصے میں بھی تھے، ہم بھی ملاقاتیں کرنے جاتے تھےلیکن کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں کی۔

 یہ سب تو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔  وائلیشن کرنے والے کسی شخص کو ملاقات کی اجازت نہیں۔  ریاست کی رٹ اسٹیبلش ہوگی۔  اب روز روز اڈیالہ کے باہر تماشا نہیں لگےگا، ملاقاتوں کا مقصد  ہوتا ہے حال احوال معلوم کرنا۔  آپ کہتے ہیں کہ (ملاقاتوں سے)  ریاست کو گرا دیں گے، آپ بھارت کو ہرانے والی ریاست کو ہرائیں گے؟ آپ چاہتے ہیں کہ ملک کا دفاع کمزور ہو، سالمیت کو نقصان پہنچے۔

وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی

 وزیر اطلاعات نے اطلاع دی کہ  ریاست  نے فیصلہ کیا ہے کہ جیل کے باہر اب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی تو سختی سےنمٹا جائےگا،  اب جیل کے باہر کوئی خلاف ورزی ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، کوئی ابہام نہ  رہے، اب روز  روز اڈیالا کے باہر تماشا نہیں لگےگا۔

 بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ  میں کسی قیدی کو  اتنی سہولیات نہیں دی گئیں، کسی قیدی کو جاگنگ مشین نہیں ملی۔

سندھ میں پرائمری اسکولوں کے طلبا کو صحت کی سہولتیں دینے کا منصوبہ

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی این ایف سی اجلاس میں شرکت احسن اقدام ہے۔ یہی ان کا اصل کام ہے۔ انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا کہ وہ سڑک سے اٹھ کر کمروں میں آ کر میٹنگز کر رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ جب بلائی جاتی ہے تو وہ اس میں شرکت کر کے اپنا کردار ادا کریں۔ 

وزیراعظم نے کئی مرتبہ اس آفر کو دوہرایا ہے کہ ہم صوبے اور صوبے کے عوام کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج آئے ہیں، ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں۔

بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان

عطا تارڑ نے بتایا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اندر جا کر ملاقاتیں کریں اور باہر پروپیگنڈا کروائیں، آپ کو ایک موقع دیا گیا تھا، جس جس نے خلاف ورزی کی، اس کی ملاقات بند ہو گئی ہے۔  عظمیٰ خان نے باہر آکر بتایا کہ  ان کے بھائی غصے میں بھی تھے، بہنوں نے یہ بتایا کہ بانی اب فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ 

 یہ سب تو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔  وائلیشن کرنے والے کسی شخص کو ملاقات کی اجازت نہیں۔  ریاست کی رٹ اسٹیبلش ہوگی۔  اب روز روز اڈیالہ کے باہر تماشا نہیں لگےگا، ملاقاتوں کا مقصد  ہوتا ہے حال احوال معلوم کرنا۔  آپ کہتے ہیں کہ (ملاقاتوں سے)  ریاست کو گرا دیں گے، آپ بھارت کو ہرانے والی ریاست کو ہرائیں گے؟ آپ چاہتے ہیں کہ ملک کا دفاع کمزور ہو، سالمیت کو نقصان پہنچے۔

 وزیر اطلاعات نے اطلاع دی کہ  ریاست  نے فیصلہ کیا ہے کہ جیل کے باہر اب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی تو سختی سےنمٹا جائےگا،  اب جیل کے باہر کوئی خلاف ورزی ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، کوئی ابہام نہ  رہے، اب روز  روز اڈیالا کے باہر تماشا نہیں لگےگا۔

 بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ  میں کسی قیدی کو  اتنی سہولیات نہیں دی گئیں، کسی قیدی کو جاگنگ مشین نہیں ملی۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی این ایف سی اجلاس میں شرکت احسن اقدام ہے۔ یہی ان کا اصل کام ہے۔ انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا کہ وہ سڑک سے اٹھ کر کمروں میں آ کر میٹنگز کر رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ جب بلائی جاتی ہے تو وہ اس میں شرکت کر کے اپنا کردار ادا کریں۔ 

وزیراعظم نے کئی مرتبہ اس آفر کو دوہرایا ہے کہ ہم صوبے اور صوبے کے عوام کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج آئے ہیں، ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ملاقات بند وزیر اطلاعات کسی قیدی کو اس میں شرکت جیل کے باہر خلاف ورزی بتایا کہ ریاست کو رہے ہیں ہوئی تو ہیں کہ

پڑھیں:

سینیٹ، ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ہرزہ سرائی پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ریاست اور قومی ہیروز کے خلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی ، اپوزیشن ارکان کو ریاستی اداروں اور قومی ہیروز کے خلاف بات کرنے پر رکنیت کی معطلی سمیت سخت کارروائی کا پیغام بھی دے دیا۔

ایوان کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان نے دوسری رولنگ میں کہا کہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ دارئ ہے۔ مٹھی بھر عناصر ایوان کو یرغمال نہیں بنا سکتے ، ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کو معطل کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کچھ اپوزیشن ارکان مسلسل کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر ریاستی اداروں اور قومی ہیروز کی توہین کر رہے ہیں، مگر اب یہ سلسلہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین نے اعلان کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت انیس سو تہتر کے آئین پر دستخط کرنے والے تمام شخصیات قومی ہیروز ہیں۔ ان کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے دوران سیدال خان ناصر نے دوبارہ سخت لہجے میں رولنگ دہرائی کہ اداروں اور ملک کے خلاف اب ایک لفظ بھی برداشت نہیں ہوگا۔ میری یہ رولنگ قائم رہے گی اور اسی کے مطابق ایوان چلے گا۔اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سینیٹ اجلاس جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا فیصلہ ،بانی سے ملاقات کروانا بند کر دیا
  • وفاقی وزراء کی اہم پریس کانفرنس ، جیل کو توڑا تو ریاست پھر ردعمل دے گی
  • سینیٹ، ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ہرزہ سرائی پر پابندی عائد
  • عمران کےملاقاتی سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، اعظم نذیر تارڑ
  • بے فکر رہیں، اصل نوٹیفکیشن جلد آئے گا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ
  • عمران خان سے ملاقات کرنے والے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  •  عمران خان جیل میں سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، اعظم نذیر تارڑ
  • عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد، اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشا نہیں لگانے دیں گے، حکومت
  • وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی