ادبی سنگت گوجرانوالہ اسلم سراج الدین مرحوم کی یاد منائے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سٹی 42: ادبی سنگت گوجرانوالہ کے زیراہتمام ’بیاد اسلم سراج الدین ‘ 14 دسمبر کو ہوگا۔
گوجرانوالہ کے ادبی میدان میں ہر ماہ ادبی سنگت گوجرانوالہ کے زیر سایہ تنقیدی اجلاس منعقد ہوتے ہیں ۔ اس ماہ معروف افسانہ نویس ،نقاد اور ادیب اسلم سراج الدین کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔جو 3 دسمبر 2013 کو وفات پاگئے تھے ۔
پی ٹی اے نے شہریوں کے موبائل فونز کی رجسٹریشن کرنا روک دیا
14 دسمبر 2025 ’ بیاد اسلم سراج الدین ‘ کے نام سے اجلاس ہوگا جو سوک سینٹر گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر دوپہر 2 بجے ہوگا۔
گوجرانوالہ ادبی سنگت معروف افسانہ نویس اور ادیب محمود احمد قاضی کی صدارت میں اجلاس منعقد کر رہا ہے ۔ جبکہ اس اجلاس میں ڈاکٹر محمد ایوب ، انصر علی انصر،ایس ایم رضا،خالد محمود ، تنویر رضا بھی مرحوم اسلم سراج الدین کے حوالے سے اپنی یاداشت شیئر کریں گے ۔
ریلوے میں بجلی بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلم سراج الدین ادبی سنگت
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی