نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
گجرانوالہ:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت نے خصوصی شرکت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چا ہیے تھا، گوجرانوالہ کی ترقی اور عوام کو سہولت ملنے پر بے حد خوشی ہے۔
اس موقع پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ عوام کی سہولت کے لیے بننے والا تاریخی پراجیکٹ ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا، گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ سے روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے اور اس پراجیکٹ میں 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔