Nawaiwaqt:
2026-07-24@13:40:08 GMT

حکومت کا بڑا فیصلہ ،بانی سے ملاقات کروانا بند کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

حکومت کا بڑا فیصلہ ،بانی سے ملاقات کروانا بند کر دیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہےکہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے اب عظمیٰ خان کی بھی ملاقات نہیں ہوگی، ملاقات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقاتیں بند کردی ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جیل کے باہر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتی ہیں، جس جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان کی ملاقات بند ہے، آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بندکردی گئی ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل پابند ہیں کہ وہ قانون کی عملداری کریں۔ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وہ غصے میں ہیں: بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کے بعد گفتگو عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اندر جا کر ملاقاتیں کریں اور باہر پروپیگنڈا کروائیں، آپ کو ایک موقع دیا گیا تھا، جس جس نے خلاف ورزی کی اس کی ملاقات بند ہوئی، عظمیٰ خان نے باہر آکر بتایا کہ وہ فرسٹریٹڈ تھے، غصے میں بھی تھے، ہم بھی ملاقاتیں کرنے جاتے تھےلیکن کبھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سب تو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، وائلیشن کرنے والے کسی شخص کو ملاقات کی اجازت نہیں، ریاست کی رٹ اسٹیبلش ہوگی، اب روز روز اڈیالہ کے باہر تماشا نہیں لگےگا، ملاقاتوں کا مقصد ہوتا ہے حال احوال، آپ کہتے ہیں ریاست کو گرا دیں گے، آپ بھارت کو ہرانے والی ریاست کو ہرائیں گے؟ آپ چاہتے ہیں کہ ملک کا دفاع کمزور ہو، سالمیت کو نقصان پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جیل کے باہر اب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی تو سختی سےنمٹا جائےگا، اب جیل کے باہر کوئی خلاف ورزی ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، کوئی ابہام نہ رہے، اب روز روز اڈیالا کے باہر تماشا نہیں لگےگا، ہم بھی جیلوں میں ملاقات کے لیے جاتے تھے،کبھی کوئی سڑک بلاک نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور اپنی سزا کاٹ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کسی قیدی کو اتنی سہولیات نہیں دی گئیں، کسی قیدی کو جاگنگ مشین نہیں ملی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خلاف ورزی کی ملاقات کے باہر خان کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ