اسکرین گریب

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بے فکر رہیں، اصل نوٹیفکیشن جلد آئے گا،  آج کوئی بڑی خبر نہیں معمول کی چیزیں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وزیر قانون نے کہا کہ نوٹیفکیشن پراسس میں ہے، کسی بھی وقت آجائے گا، چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کیا جا رہا ہے، پاکستان آرمی ایکٹ میں لکھا گیا ہے کہ آرمی چیف چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے،  واضح لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر از سر نو تعیناتی کریں گے، آرمی چیف کا بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرر ہونا ہے،  نوٹیفکیشن پر کوئی قانونی ابہام نہیں ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ سہیل آفریدی کہتے ہیں انہیں مجرم سے مشاورت کرکے کابینہ بنانی ہے۔

جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے گریبان پکڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کسی وزارت کو مسنگ پرسنز سے متعلق کوئی درخواست دی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا انتظام صوبائی حکومت کے پاس ہے، جیل حکام اپنے قواعد و ضوابط کی سختی سے عملداری کرتے ہیں، جیل رول 265 کہتا ہے کہ ہفتے میں ایک ملاقات کروائی جاسکتی ہے، جیل مینوئل کے مطابق ملاقات رولز کے مطابق ہوتی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رول 265 کہتا ہے کہ ایک خط لکھ سکتے ہیں یا ایک ملاقات ہوسکتی ہے، ملاقات میں سیاسی باتیں نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رول 265 قدغن لگاتا ہے کہ ملاقات میں جو بات ہوگی اُسے پبلک نہیں کیا جائے گا، رول کے مطابق ملاقات میں چھ سے زیادہ لوگ نہیں ہوں گے۔

پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے: عطاء تارڑ

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

وزیر قانون نے کہا کہ رول 548 کے مطابق کسی بھی قیدی کو اجازت نہیں کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کی موجودگی کے بغیر ملاقات کرے، سپروائزنگ افسر اگر سمجھے کہ یہ پبلک آرڈر کے خلاف ہے تو وہ اُسے روک سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج سے عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی قیدی کو اتنی سہولتیں نہیں ملیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو ملی ہیں، جس جس نے ملاقات کے قوانین کی خلاف ورزی کی ان کی ملاقاتیں بند کر دی ہیں،  ریاست کا فیصلہ ہے اب جیل کے باہر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کوئی ابہام نہ رہے قانون کی خلاف ورزی پر ہدایات دی جا چکی ہیں ، آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیے، نہ کردار، نہ صاحب اور نہ آدمی، یہ چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر سرنڈر کر دیا جائے ایسا نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تارڑ نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات