کراچی؛ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سٹی 42 : کراچی کی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی۔
آتشزدگی کے نتیجے میں فیکڑی کے دو حصے منہدم ہوئے ہیں۔ فائربرگیڈ کی 15 سے زائد گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، ساتھ ہی دو اسنارکل اور ایک بائوزر بھی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آپریشن کے دوران تین فائرٹینڈرز زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائربرگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بڑھنے سے روک دیا گیا ہے ، آگ ہر قابو پانے میں وقت لگ سکتا ہے ۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔