ہانگ کانگ میں 2 روز قبل ایک بڑے رہائشی کمپلیکس میں رونما ہونیوالی ہولناک آتشزدگی میں 60 سے زائد شہری جان کی بازی ہار گئے۔

اس انسانی المیہ کے بعد بانس کی اسکیفولڈنگ اور اس پر استعمال ہونے والے آتش گیر مواد کے حوالے سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار

یہ آگ ایک رہائشی کمپلیکس کے گرد لگی اسکیفولڈنگ کی سبز جالی تک تیزی سے پھیل گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور تقریباً 300 لاپتہ ہوگئے۔

Hong Kong fire may speed up moves to end use of iconic bamboo scaffoldinghttps://t.

co/KTGzshMwfo pic.twitter.com/KzVSDGhAn1

— The Washington Times (@WashTimes) November 28, 2025

آگ لگنے کی وجہ تاحال زیرِ تفتیش ہے، تاہم ابتدائی تفتیش اسکیفولڈنگ کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

بانس کے ڈنڈوں پر مشتمل اس اسکیفولڈنگ میں استعمال ہونے والی کچھ حفاظتی جالیاں اور پلاسٹک شیٹس ممکنہ طور پر فائر سیفٹی معیار پر پورا نہیں اترتی تھیں۔

مزید پڑھیں: طاقتور ترین ’سائیکلون رگا سا‘ کے بعد ہانگ کانگ میں زندگی معمول پر آنا شروع

بانس کی اسکیفولڈنگ ہانگ کانگ کی روایتی تعمیراتی تکنیک ہے، جو کم قیمت اور لچک کے باعث مقبول ہے۔

تاہم چین کے دیگر حصوں میں اسے بڑی حد تک مضبوط دھاتی اسکیفولڈنگ نے تبدیل کر دیا ہے۔

اس کے باوجود ہانگ کانگ میں اب بھی تقریباً 2,500 ماہر بانس اسکیفولڈنگ کاریگر موجود ہیں، جب کہ دھات اسکیفولڈرز کی تعداد اس سے 3 گنا ہے۔

وانگ فُک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس میں بھی یہی بانس اسکیفولڈنگ اور سبز جالی استعمال کی گئی تھی، جس نے آگ کے پھیلاؤ میں کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: چین کا ملکی طور پر تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ ہانگ کانگ پہنچ گیا، عوام کے لیے کھولنے کا اعلان

واقعے کے بعد ہانگ کانگ حکومت نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جاری تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے اسکیفولڈنگ مواد کے فائر سیفٹی معیار کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔

ٹھیکیدار کمپنی پریسٹیج کنسٹرکشن اینڈ انجینیئرنگ کے دو2 ڈائریکٹرز اور ایک کنسلٹنٹ کو غیر محفوظ مواد کے استعمال پر غیر ارادی قتل کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نئے عوامی ترقیاتی منصوبوں میں سے 50 فیصد میں میٹل اسکیفولڈنگ لازمی ہوگی، جس کا بنیادی مقصد مزدوروں کا تحفظ تھا، نہ کہ آگ کے خطرات۔

تاہم حالیہ واقعات کے بعد چیف ایگزیکٹو نے اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں دھاتی اسکیفولڈنگ کے مکمل نفاذ اور بانس کی بتدریج مرحلہ وار ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:چین کا ملکی طور پر تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ ہانگ کانگ پہنچ گیا، عوام کے لیے کھولنے کا اعلان

اکتوبر 2023 میں چینا کیم ٹاور کی آگ بھی بانس اسکیفولڈنگ کے خطرات کو نمایاں کر چکی ہے۔

ماہرین نے متعدد ہاؤسنگ کمپلیکسز میں اسی نوعیت کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے اسکیفولڈنگ کی جالیوں کے بہتر معیارات پر زور دیا ہے۔

تعمیراتی صنعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹل اسکیفولڈنگ کم قابلِ اشتعال ضرور ہے، مگر مناسب تعمیراتی طریقہ کار اپنائے جائیں تو بانس کی اسکیفولڈنگ کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آتشزدگی اسکیفولڈنگ انسانی المیہ بانس مچان میٹل اسکیفولڈنگ ہانگ کانگ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا تشزدگی انسانی المیہ مچان ہانگ کانگ ہانگ کانگ میں کے خطرات بانس کی کے بعد دیا ہے

پڑھیں:

ہانگ کانگ میں کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی‘ 13 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں کثیر منزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی آگ قرار دیا جسے کئی گھنٹوں تک بجھانے کی کوششیں جاری رہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، ،جب کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق متعددافراد عمارت میں پھنس گئے تھے، جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔رہائشی کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31 منزلہ ہے اور وہاں مجموعی طور پر 2 ہزار اپارٹمنٹس اور تقریباً 5 ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔

 

 

گلزار انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ہانگ کانگ ٹاورز میں خوفناک آگ، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں لاپتہ
  • ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 83 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ
  • آئی ایم ایف نے حکومت کو ناکام، عدلیہ پر سوالات اٹھادیے،شاہد خاقان
  • ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں
  • ہانگ کانگ میں کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی‘ 13 افراد ہلاک
  • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، 13 افراد جاں بحق
  • ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک
  • وفاقی آئینی عدالت بل بورڈز لگانے پر برہم، تنصیب کے طریقے پر بھی سوالات اٹھادیے