کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔دوپہر ساڑے تین بجے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔آگ کی شدت کے باعث مکمل عمارت زمیں بوس ہوگئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 20 فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈرز ، ایک اسنارکل اور دو واٹر باؤزرز ریسکیو کے عمل مصروف ہیں اور قریبی ہائیڈرنٹس پر بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس سے قبل عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے دو فائر فائٹرز زخمی بھی ہوئے۔
کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ نجی فیکٹری میں لگنے والی یہ تیسرے درجے کی آگ ہے۔ فیکٹری میں وافر مقدار میں کپڑا موجود ہے جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں
پڑھیں:
راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ
راولپنڈی(ویب ڈیسک )ضلع راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ریسکیو 1122 کو مجموعی طور پر 116 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف آگ پر قابو پایا بلکہ قیمتی جانوں اور کروڑوں روپے کے ممکنہ نقصان کو بھی بچایا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات کی بنیادی وجوہات میں شارٹ سرکٹ ، گیس لیکج اور لاپرواہی کے واقعات شامل ہیں ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق راولپنڈی میں نومبر کے مہینے کے دوران ریسکیو 1122 کو آگ لگنے کے 116 واقعات موصول ہوئے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دیں ۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔ ریسکیو اہلکاروں اور ضلعی ریسکیو انتظامیہ کی کوششوں سے تقریباً 251 ملین روپے مالیت کو ممکنہ نقصان سے بچایا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی اہم وجوہات میں شارٹ سرکٹ، سگریٹ نوشی میں لاپرواہی، گیس لیکج اور دیگر مختلف عوامل شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو سروس راولپنڈی آگ کے واقعات میں کمی لانے کے لیے فائر سیفٹی رولز کے نفاذ، فائر سیفٹی ٹریننگ اور آگاہی پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو ایسے حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔