صدر مملکت نے چیف آف ڈیفینس فورسز کے تقرر نامہ پر دستخط کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کیا تقرر کر دیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفینس سٹاف مقرر ہو گئے۔
صدر آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی صدارت کے ادوار مین پاکستان مییں کئی اہم ترین کام ہوئے۔ آج مسلح افواج کی نئی ہرارکی کے سب سے بڑے عہدے پر پہلا تقرر نامہ بھی ان کے دستخط سے جاری ہوا ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
وزیراعظم شہباز شریف نے آج پرائم منسٹر ہاؤس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفینس فورسز بنانے کے لئے طریقہ کار کے مطابق سمری بھیجی تھی۔ ایوان صدر میں اس سمری کو صدرِ مملکت کی پہلی فرصت میں ان کے سامنے پیش کیا گیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے پہلے چیف آف ڈیفینس سٹاف کے تقرر کی سمری کو منظور کر دیا۔
صدر مملکت نے ائیر چیف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سِدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔