ایف بی آر سسٹم کی مرمت، موبائل ڈیوائس رجسٹریشن عارضی معطل
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایف بی آر کے سسٹم کی مرمت کے سبب موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کا عمل 6 اور 7 دسمبر کو عارضی طور پر معطل رہے گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سسٹم اپ گریڈ اور تکنیکی بہتری کے پیش نظر یہ کارروائی عارضی طور پر روکنی پڑی ہے۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے عمل میں کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے اپنی ڈیوائسز کی رجسٹریشن پیشگی مکمل کر لیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد رجسٹریشن سسٹم معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری، ، پتنگ بازی ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط
لاہور:پنجاب حکومت نے پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا، پتنگ بازی کو ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا۔
پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کےلیے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا جبکہ پتنگ باز تنظیموں کےلیے رجسٹریشن بھی کروانا ہوگی ، رجسٹریشن کروانے کے بعد پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس ہوگا۔
2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا ۔سابق آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو درست قرار دیا گیا۔
آرڈیننس کے مطابق حکومت اور ڈپٹی کمشنر کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ مخصوص مقامات، مخصوص دنوں اور مقررہ وقت اور غیر خطرناک مواد کے ساتھ محدود پیمانے پر پتنگ بازی کی اجازت دے سکیں مگر غیر خطرناک مواد کی آرڈیننس میں تشریح ہی نہیں کی گئی ہے۔
آرڈیننس میں پولیس کو بے پناہ اختیارات دیے جارہے ہیں جس کے مطابق سب انسپکٹر رینک کا پولیس افسر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکے گا اور کسی بھی مقام پر داخل ہو کر تلاشی کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، ممنوعہ سامان قبضے میں لے سکے گا۔
حکومت ضرورت پڑنے پر کسی بھی ادارے یا ایجنسی کو یہی اختیارات تفویض کر سکتی ہے۔