وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے استعفیٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم وہ پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بدستور ادا کرتے رہیں گے۔
کیبنٹ ڈویژن کے 13 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کا استعفیٰ قبول کرلیاہے، وہ 26 مئی کو وزیرِ مملکت کے مساوی حیثیت کے ساتھ اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔
ابوزر حادثے سے قبل سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا ، تفتیش میں انکشاف
بلال بن ثاقب کو یکم اگست کو پرو بونو بنیاد پر تین سالہ مدت کے لیے PVARA کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ ایک خودمختار وفاقی اتھارٹی ہے، جس کی سربراہی اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور ایف بی آر کے چیئرمین پر مشتمل ملٹی اسٹیک ہولڈر بورڈ کرتا ہے۔
PVARA کا بنیادی مقصد غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، فِن ٹیک، ترسیلات اور ٹوکنائزڈ اثاثوں میں مواقع پیدا کرنا ہے، جبکہ ریگولیٹری سینڈ باکسز کے ذریعے شریعت کے مطابق ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینا بھی اس کا حصہ ہے۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں "عید الاتحاد " منایا گیا
ذرائع کا کہناہے کہ Rules of Business 1973 کے مطابق کوئی شخص SAPM نہیں ہو سکتا اگر وہ کسی قانونی ریگولیٹری اتھارٹی، جیسے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین ہو، بلال بن ثاقب اس اتھارٹی کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی