بلال بن ثاقب چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد :(نیوزڈیسک) حکومت نے بلال بن ثاقب کو چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کردیا۔
بلال بن ثاقب چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیڑی اتھارٹی تعیناتی کے بعد معاون خصوصی کا عہدہ نہیں رکھ سکتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔
بلال بن ثاقب بغیر تنخواہ کے چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیڑی اتھارٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، تعیناتی اعزازی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی جس پر فوری طور پر اطلاق ہوگا اور چیئرمین پی وی اے آر اے کو وزیرِ مملکت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے مستقل جج کی تعیناتی کے علاوہ دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کامستقل جج بنانے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں چیف جسٹس سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔
نیپا چورنگی حادثہ: شاول کا ڈیزل ختم ہونے پر شہریوں نے چندہ اکٹھا کر کے ڈیزل خریدا
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس کے پہلے تین سینئر ججز سے مستقل چیف جسٹس کا انتخاب ہوگا۔
مزید :