بچے کے گٹر میں گرنے سے ہلاکت، سانحہ کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات قرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری محکمہ بلدیات کو بھیج دی ہے۔
سینیئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی، اور معائنے سے ثابت ہوا کہ حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں۔
Video of the unfortunate incident, little Ibrahim Falls into an Open Manhole at NIPA Chowrangi pic.
— Mohsin (@imsmohsin) December 3, 2025
بی آر ٹی کی کھدائی نے نالوں پر مشتمل پورے نکاسی نظام کو شدید نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق عارضی 2 فٹ کے کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
ریڈ لائن منصوبے کی جانب سے ایک جگہ مین ہول کھلا رہنے کی وجہ سے سانحہ ہوا۔
مزید پڑھیں:
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ طریقہ کار اور غیرمعیاری ڈھکن کبھی کے ایم سی نے استعمال نہیں کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا۔
کھدائی بی آر ٹی نے کی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا۔
مزید پڑھیں:
سپراسٹور انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ لاپرواہی کے باعث بچہ گٹر میں گر کر جان لیوا حادثے کا شکار ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں افسران کی نگرانی میں لاش کی تلاش کے لیے کھودے گئے شدہ تمام حصے بھر دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بی آر ٹی تحقیقاتی رپورٹ سپر اسٹور عمران راجپوت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن گٹر گلشن اقبال لاش نیپاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بی ا ر ٹی تحقیقاتی رپورٹ سپر اسٹور عمران راجپوت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن گٹر گلشن اقبال لاش نیپا رپورٹ میں بی آر ٹی
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد
پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے کا معلوم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ بعد ازاں ملنے والے انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت کا کہنا تھا کہ انسانی دھڑ کوئی نامعلوم ملزم یا ملزمان پھینک کر فرار ہوئے ہیں، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ انسانی دھڑ پھینکنے والے کا معلوم ہو سکے۔