ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پشاور+لاہور+ بنوں +اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نامہ نگار+خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی) ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہل کار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہو گئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ تیارزہ کی حدود توروام مارکیٹ کے مقام پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس سے ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے نامعلوم دہشت گرد فرار ہو گئے جب کہ زخمی اہل کار امام حسین کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فتنۃ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کے واقعے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام پولیس یونٹس کو حفاظتی اقدامات مزید بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ جس پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے اور داخل ہونے والی گاڑیوں و افراد کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے فیلڈ میں موجود جوانوں کو الرٹ رہنے اور محفوظ طریقے سے فرائض کی انجام دہی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ شیخ لُنڈرک بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ کواڈ کاپٹر ڈرون سے گرایا گیا۔ بم پولیس چوکی پر پھٹ نہیں سکا۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صدرِ زرداری نے ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خان میں پولیس موبائل پر میں پولیس موبائل پر بم ڈی ا ئی خان میں پولیس اہل کار
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔