خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ ہوا ہے جس میں 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
کل بنوں کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا جس میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ شہید ہو گئے تھے۔
آج خوارجی دہشتگردوں نے ڈیرہ اسمعیل خان میں پولسی پر حملہ کیا۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا بم سڑک پر پلانٹ کر کے پولیس کی گاڑی کے وہاں آنے کا انتظار کیا۔
اس حملے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب دہشتگردوں نے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، پولیس موبائل کے پہنچنے پر آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی۔
دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی، ایک اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دہشتگردوں نے اہلکار شہید میں پولیس
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔