کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )کرغزستان کے صدر صادرژپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
دورہ کے دوران کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔کرغز صدر صادرژپاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عافیہ امریکی شہری ہیں ،سزا بھی وہیں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرغزستان کے صدر اسلام آباد

پڑھیں:

محسن نقوی کا اسلام آباد کے 3 میگا پراجیکٹس کا دورہ، ترقیاتی کام پر اظہار اطمینان  

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، ٹی چوک فلائی اوور،شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کر کے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے پراجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور لائٹس لگانے کی ہدایت بھی جاری کیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، پراجیکٹس کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ٹریفک دباو کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو تینوں منصوبوں پر پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا،ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد جبکہ حفاظتی دیواروں کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ شاہین چوک انڈر پاس کے 70 گرڈرز کی لانچنگ مکمل ہوگئی، باقی گرڈرز کا کام جلد مکمل کیا جائیگا، منصوبے کے ریمپ ون اور ریمپ ٹو کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔بتایا گیا کہ فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹ پولز فاؤنڈیشن مکمل کئے جا چکے ہیں،آر سی سی والز مکمل جبکہ اسفالٹ کا کام جاری ہے۔ممبران سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا
  • کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا
  • کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
  • ترکیہ کے وزیر توانائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے 3 میگا پراجیکٹس کا دورہ، ترقیاتی کام پر اظہار اطمینان