اسلام آباد(نیوزڈیسک) کرغزستان کے صدر صادرژ پاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر اپنی کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔

دورہ پاکستان میں کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جب کہ کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

کرغز صدر صادرژ پاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2005 کے بعد کرغزستان کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں، جو گہرے ثقافتی، تاریخی اور روحانی رشتوں پر مبنی ہیں، دونوں ممالک نے اگست میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

جولائی میں، دونوں ممالک نے اپنی بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں دو طرفہ تجارت کو 100 ملین ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے کی توثیق کی تھی۔

دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ، پاکستان اور کرغزستان شنگھائی تعاون تنظیم کے بھی رکن ہیں، جو 10 رکنی یوریشیائی سکیورٹی اور سیاسی تنظیم ہے، جس کے دیگر ارکان میں چین، روس، بھارت اور ایران شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرغزستان کے صدر اسلام ا باد

پڑھیں:

ترکیہ کے وزیر توانائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
  • کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا
  • کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
  • ترکیہ کے وزیر توانائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم 4 روزہ نجی دورہ مکمل کر کے برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا