سٹی42: برادر ملک بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر ہز ہائی نیس جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ، نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز میں مسلھ افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ملٹری)، ہلالِ جرات سے ملاقات کی۔
اس اہم پیشہ ورانہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں  عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔
آنے والے معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام میں اس کے کردار کو تسلیم کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بحرین کو ہر شعبے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں بالخصوص دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر رابطے، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ملکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں مصر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اہم ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے  روابط کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر، کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم
  • سعودی بری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز کی ملاقات، تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
  • فیڈرل کانسٹیبلری  نے ہمیشہ ثابت قدمی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ، ہمیں اس فورس پر فخر ہے : محسن نقوی
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو