چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منگل کے روز بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں اطراف تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک بحرین کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر نے سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد غیر معمولی طور پر سرسبز و شاداب اور خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر بنانے کی کاوشیں جاری ہیں۔

ملاقات میں سفارتخانوں اور سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سفارتخانوں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کیلئے ہر طرح کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن و اپلفٹنگ کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن کے ساتھ تفریحی و کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مختلف مقامات پر دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآڈیالہ جیل میں عمران خان سے عظمی خان اور وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرا دی گئی آڈیالہ جیل میں عمران خان سے عظمی خان اور وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرا دی گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال چیف جسٹس عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں فوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ڈپلومیٹک انکلیو بحرین کے سفیر اسلام آباد کی ملاقات نے کہا کہ کیا گیا

پڑھیں:

اسلام آباد:وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-08-28

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر الپرسلان کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر گفتگو
  • پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، صدر زرداری
  • فیلڈ  مارشل  ِ مصری  وزیر خارجہ  ملاقات  : سٹر ٹیجک  تعلقات  مزید  مضبوط  بنانے کے  عزم  کا اعادہ 
  • اسلام آباد:وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات کررہے ہیں
  • چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • اسلامی ممالک کابل، اسلام آباد کشیدگی میں مؤثر ثالث بن سکتے ہیں،افغان سفیر
  • اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا اعادہ
  • باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز