کچے کے ڈاکوؤں سے تاوان کی ادائیگی کے بعد نوجوان واپس گھر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
پشاور – کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والا تہکال کا رہائشی نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔
نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق، مغوی کو بازیاب کرانے کے لیے ڈاکوؤں کو بھاری رقم ادا کی گئی، جس میں پی ٹی آئی ایم این اے شیر علی ارباب اور دیگر عمائدین نے بھی مالی مدد فراہم کی۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے ادا کیے تاکہ نوجوان کی بازیابی ممکن ہو سکے، اور دیگر لوگوں نے بھی متاثرہ خاندان کی مدد کی۔
واضح رہے کہ نوجوان کو مبینہ طور پر 5 اکتوبر کو ملتان سے اغوا کیا گیا تھا، اور آج تک چھپائے جانے کے بعد وہ محفوظ طور پر اپنے اہل خانہ کے پاس واپس پہنچ گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔