2025-12-03@14:14:28 GMT
تلاش کی گنتی: 10821
«بات یام»:
فیس بک پوسٹ میں میئر نے لکھا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ شہر کے متعدد باشندے ایرانی سیکورٹی ایجنٹوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی اب بات یام میں موجود ہیں، یہ ایک ناقابلِ یقین حقیقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تل ابیب کے نواحی شہر بات یام کے میئر نے ایک غیر معمولی بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ شہر ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے اثر و رسوخ میں آ چکا ہے، اور انہوں نے اسرائیلی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔ تسنیم کے عبرانی ڈیسک کے مطابق یدیعوت آحارانوت نے لکھا کہ تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر یات...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات میں کوئی سیاسی پیغام دیا گیا تو وکلا اور بہنوں سے ملنے کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایسی کی تیسی، ذہنی مریض، اندھے اور بہرے سُن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور حال احوال لینے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے، اگر فیملی یا وکیلوں کی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں تو انہیں بھی بند کردیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو...
بنگلہ دیش میں 13ویں عام پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک بھر میں سیاسی تشدد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا یہ انکشاف ہیومن رائٹس سپورٹ سوسائٹی (ایچ آر ایس ایس) کی ماہانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ انتخابی تشدد: 2 ہلاکتیں، 262 زخمی ایچ آر ایس ایس کی نومبر رپورٹ کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے دوران مختلف جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 262 زخمی ہوئے۔ یہ تنازعات زیادہ تر امیدواروں کی نامزدگی کے مسائل، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور محروم امیدواروں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا نتیجہ تھے۔ وسیع سیاسی تشدد: 12 اموات، 874 زخمی...
ماسکو(نیوزڈیسک)امریکہ، روس، یوکرین جنگ پر مذاکرات کے حوالے سے یہ کہنا غلط ہوگا کہ صدر پیوٹن نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا: ترجمان کریملن کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کچھ امریکی تجاویز کو قبول اور کچھ کو مسترد کیا ہے۔امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے پر مذاکرات ہوئے۔ اس حوالے سے ماسکو سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کیلئے جتنی بار ضرورت ہوئی روس امریکی مذاکرات کاروں سے ملنے کو تیار ہے۔ کریملن کے مطابق یہ کہنا غلط ہوگا کہ صدر پیوٹن نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، یہ پہلی بار تھا کہ ان امریکی تجاویز پر براہ راست تبادلہ خیال کیا گیا۔...
بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔ اس سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رائے پور میں ویرات کوہلی کی پہلی ون ڈے سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ویرات کوہلی 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جس کے باعث ویرات کا نام ایکس پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ اس سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 34 مختلف وینیوز پر سنچریز...
غزہ (ویب ڈیسک) علاقے خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان اجتماعی شادی کی تقریب نے خوشی کے رنگ بکھیر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق درجنوں فلسطینی جوڑوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ رفح اور خان یونس پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔ غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کے ابتدائی 50 دن میں 357 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز حماس کی جانب سے حوالے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں نیشنل گارڈز پر حملہ کیس میں افغان شہری نے الزامات سے انکار کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا واقعہ دنیا بھر میں میڈیا کی شہ سرخیوں میں آیا تھا، جس کے بعد امریکی حکومت نے ویزا درخواستوں، افغان پاسپورٹس پر ویزے کا اجرا سمیت امیگریشن کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں۔اس سلسلے میں تازہ پیش رفت کے مطابق افغان شہری نے نیشنل گارڈز پر گولی چلانے کے کیس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال وہ ملزم ہے جس پر ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کا الزام...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں...
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے 1993 کے ہولناک واقعات اور اپنی قید کے دنوں سے متعلق اہم اور حساس انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنی 5 سالہ قید، مقدمات اور اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر کھل کر بات کی۔ سنجے دت کے مطابق بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے خاندان کو شدید دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا تاہم اس کا کوئی ٹھوس ثبوت کبھی پیش نہ ہوا۔ اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی نہیں سمجھ پایا کہ مجھے کیوں جیل بھیج دیا گیا۔ 25 سال بعد عدالت...
بھارت کی ون ڈے ٹیم میں دراڑ گہری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور ویٹرن بلے باز ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل رائے پور کے ایئر پورٹ موجود بھارتی ٹیم کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے دوربیٹھے ہیں اور پراگیان اوجھا کے ساتھ گفتگو میں محو ہیں۔ Rohit Sharma meeting his best friend team India selector pragyan Ojha. Gautam Gambhir, Rohit and Ojha having fun chat at airport yesterday.❤️ pic.twitter.com/NhVRo3nUZE — ????????????????????????????⁴⁵ (@rushiii_12)...
—فائل فوٹو ظفر الحق حجازی کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کر دیا گیا۔ظفر الحق حجازی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر الحق حجازی کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہو گی۔
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء سے ازخود نوٹس کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت بھی طلب کی ہے۔ سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے قتل کی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رپورٹ میں قانونی طور پر اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی جس پر چھٹیوں کے بعد بحث کی جائے گی۔...
تہران کی عدالت نے امریکا پر الزامات عائد کرتے ہوئے 2022 کے ایران بھر میں ہونے والے احتجاج کی مبینہ حمایت کے بدلے 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلیہ کے ترجمان اصغر جاہنگیر نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2022 میں ہونے والے فسادات کو مدد فراہم کی، جس کے نتیجے میں ملک میں پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے۔ ستمبر 2022 میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد پورے ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ انہیں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر خواتین کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی...
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار افغان شہری نے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال کو اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو رد کردیا۔ دورانِ سماعت وہ شدید تکلیف کے باعث آنکھیں بند کیے رکھا۔ جج رینی ریمنڈ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ ملزم مسلح ہو کر طویل سفر طے کرکے واشنگٹن ایک خاص مقصد کے تحت پہنچا۔ استغاثہ کے مطابق فائرنگ کے وقت ملزم نے...
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواستگزار کو گنہگار قرار دے دیا ہے، حالانکہ پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار ہی حاصل نہیں، پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کے امور کو دیکھتا ہے، پنجاب قرآن بورڈ کی جانب سے فتویٰ جاری کرنا غیر قانونی و غیر شرعی اقدام ہے، اس لئے اس فتوے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر انجینئر محمدعلی مرزا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے درخواستگزار کو نوٹس جاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و زیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکااعلان کیا،مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے،ان کاکہناتھا کہ مئی میں پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی،موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے،عالمی معاشی منظرنامہ تبدیل ہو رہا ہے،پاکستان تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے،جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظرنامہ پیچیدہ ہے۔ 50...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا، اس لئے ان کہ ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا جیل رولز 265 میں درج ہے کہ ملاقاتوں میں سیاست زیر بحث نہیں آ سکتی، بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ایک گھنٹے ملاقات ہوئی، اس کے بعد عظمیٰ خان اور بشریٰ بی بی کی بھی ایک گھنٹہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ فیملی اور وکلاء سے ملاقات آپ کا حق ہے مگر سیاست نہ کریں، سپرنٹنڈنٹ جیل نے شرط رکھی تھی کہ عظمیٰ خان کو ملاقات کے بعد باہر آ کر پریس...
عدالت اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات نظرانداز،ممنوعہ علاقے میں تعمیرات ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کی چشم پوشی،شہریوں کی فوری نوٹس کی اپیل (رپورٹ: اظہر رضوی)لطیف آباد حیدرآباد میں کچے کی زمینوں پر عارف بلڈر کی غیر قانونی سرگرمیاں ایک بار پھر زوروں پر ہیں، جہاں عدالت اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے واضح احکامات کے باوجود ممنوعہ علاقے میں تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔ شہریوں کے مطابق دریا کے قریب کچے کی زمین پر ’’بسم اللہ ایکسٹینشن‘‘ کے نام سے نئی تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں، گویا قانون اور ریاستی رٹ کو کھلا چیلنج دیا جا رہا ہو۔مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں سابق ڈی جی ایچ ڈی اے فواد سومرو نے عارف بلڈر کی تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-31 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اہم ملاقات میں پاک-ترک تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ اعلامیے میں ترکیہ کی پاکستان کے لیے عالمی فورمز پر مسلسل حمایت کو قابل تحسین قرار دیا گیا ساتھ ہی پاکستان اور ترکیہ کا شراکت داری مزید مضبوط بنانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) آزاد کشمیر کابینہ کے اہم فیصلے، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں مجموعی اصلاحات کی جائیں گی۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پریس کلب میں اہم حکومتی اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات جاوید ایوب نے کابینہ کے تازہ فیصلوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریاست بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے اجراء، نئے کالجز اور سکولز کی منظوری اور طلبہ یونینز کی بحالی جیسے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ وزیر خزانہ کو ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-16 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین اور یورپی ممالک کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کو مسترد کر دیا۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر یورپی رہنماؤں نے واضح طور پر یوکرینیوں اور یورپیوں کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ منجمد روسی اثاثوں، سلامتی کی ضمانتوں اور یوکرین کے یورپی یونین میں ممکنہ الحاق سمیت مسائل پر صرف یورپیوں کے ساتھ ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج ایسا کوئی حتمی امن منصوبہ موجود...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے ۔ اڈیالہ جیل میں اپنی بہن عظمیٰ خان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا " تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی میں آج ختم کر رہا ہوں- پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے پاس مکمل اختیارات ہیں، وہ ایک نئی مختصر کمیٹی بنائیں جو سیاسی حکمت عملی وضع کرے اور اس پر عملدرآمد کروائے- شاہد خٹک کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کرتا ہوں۔" عظمیٰ خان کی بھائی سے ملاقات کس کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی؟ذرائع نے نام بتا دیا ...
ملاقات میں ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کو وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کیلئے کاوشوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مل جل کر اتحاد امت کی کاوشوں کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ اور خطیب تاریخی بادشاہی جامع مسجد علامہ ڈاکٹر عبد الخبیر آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی کے رہنماء قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک بھر میں...
رانا ثناء اللّٰہ اور علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا اس لیے ان کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل رولز 265 میں درج ہے کہ ملاقاتوں میں سیاست زیرِ بحث نہیں آ سکتی۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آج اپنی بہن سے 1 گھنٹے ملاقات ہوئی، فیملی اور وکلاء سے ملاقات آپ کا حق ہے مگر سیاست نہ کریں۔ گورنر سندھ کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں:...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دو اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم دسمبر کو ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر سات دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی عمومی علاقے میر علی میں کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ کیا، کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا...
عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہنوں کی ملاقات ان کا حق ہے کیونکہ جو غیر سیاسی ہیں انہیں یہ حق ملنا چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، دو قدم پیچھے ایک قدم آگے ہونے سے ہی سیاسی راستہ نکلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بلوا نہ کر کے مثبت قدم اٹھایا، بہنیں غیر سیاسی...
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے ایک ہی جملے سے پی ٹی آئی کے کئی لیڈروں کا پتہ کاٹ دیا۔ بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے بتایا کہ بانی سے ملاقات کے لئے جانے سے پہلے ان کے ذریعہ بانی کو کچھ سوالات پارٹی (پی ٹی آئی کے رہنماؤں) کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔ ان سوالات کے حوالے سے عظمی خان نے کہا، بانی نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جس کو کہیں گے پی ٹی آئی اسکو سپورٹ کرے گی ۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم...
سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، ایچ آر ڈی رپورٹ کئے گئے 35افسران کو گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق جن افسران کو گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سردار خان زمری ،عبدالحکیم ، ممتاز علی شیر ، افتخار علی حیدری ، کاشف شاہ ، ظفر اقبال ، ثنا اللہ ورک ، علی اصغر گوپانگ ،خالد کھوکھر، آصف اقبال و دیگر شامل...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ وہ فیملی اور وکلا سے ملاقات کریں، لیکن سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا جس پر ان کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ جیل رولز 265 میں درج ہے کہ ملاقاتوں میں سیاست زیر بحث نہیں آ سکتی، آج عمران خان کی بہن سے ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بہن سے ملاقات سے قبل ان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی...
پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پاکستان کا خصوصی طیارہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے 48گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابلِ استعمال تھی۔ نہایت...
ہر سال خزاں کے آخری مہینوں سے ایک ثقافتی رجحان جسے کفنگ سیزن کہا جاتا ہے ڈیٹنگ کی دنیا میں نمودار ہوجاتا ہے۔ اس دوران اکیلے لوگ سرد، تاریک اور طویل موسم سرما کے لیے رومانوی تعلقات تلاش کرتے ہیں مگر کیا اس کے پیچھے کوئی سائنس بھی ہے؟ یہ بھی پڑھیں: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ اس موضوع اور اس موسم کے دوران لوگوں کے جذبات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کفنگ سیزن کیا ہے؟ کفنگ سیزن میں اکیلے افراد گرمیوں کی آزادی اور بے فکری کو پیچھے چھوڑ کر سردیوں میں کسی رومانوی ساتھی کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ اس کا مقصد...
وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات ؛ پیٹرولیم و معدنیات میں تعاون کو وسعت دینے پر زور
سٹی 42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیریکتر نے آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکیہ کے ساتھ بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ خواتین بڑی تعداد میں سڑکوں پر اسلئے نکل رہی ہیں کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ مجرموں کو سیاسی تحفظ حاصل ہے جبکہ متاثرین کی آواز کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے گجرات میں جاری پارٹی کی "جن آکرورش یاترا" تذکرہ کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے مختلف مرحلوں میں عوام خاص طور پر خواتین نے بارہا اس بات کی شکایت کی کہ گجرات میں تیزی سے بڑھتے نشے کے استعمال، غیر قانونی شراب کے دھندے اور جرائم نے ان کی روزمرہ زندگی میں عدمِ تحفظ کو...
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں مکمل صحت مند ہیں تاہم وہ بہت غصے میں تھے۔ عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیل میں مکمل بند رکھا جاتا ہے، صرف کچھ دیر کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جان بوجھ کر ہمیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جیل حکام نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری دیدی گئی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کردیا، سندھ اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اونگزیب پہلے سپریم کورٹ میں عارضی جج تھے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا...
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر توانائی نے ملاقات کی، جس میں پاک ترکیہ تعلقات، توانائی شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوں پر غور کیا گیا اور خطے میں امن، استحکام اورمشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے...
فائل فوٹو، علیمہ خان بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔ شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کل آپ کو مشورہ دیا تھا، آج آپ کو فائدہ ہوگیا، دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بَلوا نہ کرکے مثبت قدم اُٹھایا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بہنوں کی ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔ راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لگتا ہے انہوں نے آدھے پنجاب کی پولیس یہاں تعینات کر دی ہے، اتنی پولیس لگانے کی کیا وجہ ہے، انہوں نے سڑک پر گندا پانی بھی چھوڑا ہے۔ علیمہ خان نے مزید...
پشاور: عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک ’’ٹوکن احتجاج‘‘ ہے، جس کی باضابطہ کال پارٹی نے جاری نہیں کی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایک احتجاج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر بھی جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردِعمل دیا اور رافیل سمیت دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران سائبر وار فیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت لمحوں میں مانیٹر...
رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا جب 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت اس کے جدید ترین لڑاکا طیارے...
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حالیہ دہائیوں کی بدترین آتشزدگی میں 151 افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک آزاد کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق وانگ فُک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی عمارتوں میں جاری تعمیر و مرمت کے دوران غیر معیاری پلاسٹک میش اور انسولیشن فوم استعمال کیا گیا، جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اب تک 13 افراد کو شبہِ قتلِ خطا کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے، جبکہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی 12 افراد کو ممکنہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ دونوں تحقیقات میں گرفتار کیے گئے...
کراچی: نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے خاکروب نے پولیس کے تشدد کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے خاکروب نے انکشاف کیا کہ اسے پولیس والوں نے تھپڑ مارے۔ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب گلشن اقبال نیپا چورنگی کے نزدیک کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ رات کے اوقات میں ناکام رہے ۔ بعد ازاں ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ہیوی مشینری...
گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے مسلسل بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی: بی سی سی آئی پریشان
بھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں نمایاں سرد مہری پیدا ہو گئی ہے جس کے سبب بھارتی ون ڈے ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ٹیم کے ماحول میں وہ گرمجوشی واپس نہیں لائی جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آئی تھی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ گمبھیر اور دونوں سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد اور بات چیت میں کمی آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کوہلی اور روہت کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے کسانوں ، خواتین ، نوجوانوں اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کا نیا طریقہ کار ملک میں جمہوری اصولوں اور آئینی اختیارات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔ حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی ) ایکٹ 2025 کے تحت تجویز دی کہ مخصوص نشستوں پر نمائندے عوامی ووٹ کے بجائے بلدیاتی کونسلوں کے اندر سلیکشن کے ذریعے منتخب کئے جائیں گے ۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ نظام انتخابی عمل کو سادہ ، کم خرچ اور منظم بنائیگا تاہم سول سوسائٹی ، سیاسی جماعتوں اور قانونی ماہرین نے اسے جمہوری اقدار سے انحراف قرار دیا ۔ پنجاب حکومت کے مطابق یہ نیا ماڈل اس بات...
برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے آخری شاہی اعزازات بھی باضابطہ طور پر واپس لے لیے جس کے بعد وہ کسی بھی شاہی خطاب یا اعزاز کے حامل نہیں رہے۔ رپورٹ کے مطابق اینڈریو اب نہ آرڈر آف دی گارٹر کے رکن رہے اور نہ ہی نائٹ آف دی گرانڈ کراس آف دی رائل وکٹوریہ آرڈر کے حامل۔ آرڈر آف دی گارٹر برطانیہ کا سب سے قدیم اور معتبر ترین اعزاز ہے جو قومی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے جبکہ نائٹ آف دی گرانڈ کراس وہ اعزاز ہے جو بادشاہ کے لیے ذاتی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ملتا ہے۔ ...
پاکستان کا صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام نے خشک سالی کو بڑھادیا، جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتیجہ زرعی اجناس کی قلت اور لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ہنہ کے علاقہ میں واقع ان کے باغات میں کبھی معیاری سیبوں کی بڑی مانگ تھی، مگر آبی قلت نے باغات سکھا دیے اور آمدنی ختم کر دی۔ بلوچستان میں کم بارشوں کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح ہر سال 3 سے...
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 28 دسمبر 2025ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی شفاف اور پرامن تکمیل کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کے لیے دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ آج تربیتی پروگرام کے پہلے روز صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان انجینئر علی اصغر سیال نے مرد و خواتین دونوں تربیتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد جوہر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر سید نذیر احمد بھی موجود تھے۔...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی وثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے فخر کا باعث ہیں۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ بنیادیں شیخ زایدبن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، دونوں ممالک دنیا میں ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حاصل کے لئے پرعزم رہیں گے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوش حالی لائے...
بہار مسلم کو آپریٹو سوسائٹی میں بنیادی ڈھانچہ بُری طرح متاثر، پانی و بجلی کی قلت ڈائریکٹر شاہد خشک پر غیرقانونی تعمیرات کے’’محافظ‘‘ بننے کا الزام،رہائشی تنگ ضلع شرقی کے معروف علاقے بہادر آباد شرف آباد میں واقع بہار مسلم کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف رہائشیوں کا غم و غصہ برسوں بعد پھٹ پڑا ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شاہد خشک کی مبینہ سرپرستی میں یہ سلسلہ اس قدر بے قابو ہو چکا ہے کہ سوسائٹی کا بنیادی ڈھانچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے ، جبکہ رہائشی اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تنظیماتِ اہل سنت پاکستان کے سینکڑوں مفتیانِ کرام نے ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ملک میں ہونے والے خودکش حملوں کو کھل کر حرام قرار دے دیا۔اس اعلامیے پر 500 سے زائد مفتیانِ کرام کے دستخط موجود ہیں۔ علما نے واضح طور پر کہا کہ اسلام اور پاکستان ایک دوسرے سے جدائی نہیں رکھتے اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مسلح کارروائی یا دہشت گردی شریعت کے صریح احکامات کے منافی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ طالبان کی جانب سے بھارت اور اسرائیل جیسے ممالک سے مبینہ روابط اور گٹھ جوڑ نہ صرف اسلام مخالف عمل ہے بلکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت بھی ہے۔ علما نے اسے امتِ مسلمہ کے جذبات اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی جاندار نمائندگی موجود ہے اور کسی بھی رکن اسمبلی نے مقامی حکومتوں کی مخالفت نہیں کی، اگر مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل نہ کیے گئے تو ریاست کمزور ہوگی، کیونکہ اختیارات بٹنے سے ہی بڑھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں جائیں گے ریاست اور شہری کے درمیان معاہدہ کمزور رہے گا، انہوں نے ملک میں موجود غیر مساوی تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-4 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) ا سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بنیادی نکات پیش کر دیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے نکات میں لکھا کہ چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973 کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔ اسی طرح پارلیمان کی مکمل بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، داخلی اور خارجی پالیسیاں پارلیمان تشکیل دے،ملک میں انسانی بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔نکات میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ کیا جائے، آزاد خود مختار الیکشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-2 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک)سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کیلیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف 2 ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کیلیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع نے یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان آرگنائزیشن کا اہم اجلاس چیئرمین محمد احسن ناغڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین نواب الدین قریشی، صدر سید رفعت زیدی، سیکریٹری جنرل سید ریاض شاہ، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ودیگر شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان، خصوصاً صوبہ سندھ اور قومی خود مختاری سے متعلق اشتعال انگیز اور متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ان بیانات کو نہ صرف حالیہ کشیدگی کے پیش نظر خطرناک تصور کرتے ہیں بلکہ یہ بین الاقوامی قانون، ریاستوں کی خودمختاری، اور تسلیم شدہ سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہیں۔...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی سہولت کیلیے خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلیے خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کیا گیا ہے جہاں سے شہریوں کو تمام رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے جو بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معلوماتی آفس عوامی سہولت اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا جبکہ اس کے...
نائیجیریا میں مقامی روایت کے تحت دلہن شادی کی پہلی رات اپنی سہیلیوں کے ساتھ سسرال میں گزارتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے مقامی گاؤں کے ایک ایسے ہی گھر پر حملہ کیا جہاں دلہن اپنی درجن بھر سہیلیوں کے ساتھ تھی۔ روایت کے تحت سہیلیوں کے ساتھ دلہن مختلف رسومات ادا کرتی ہے اور پر اگلے روز صبح شوہر گھر آتا ہے اور سہیلیاں اپنے اپنے گھر چلی جاتی ہیں۔ تاہم اس سے قبل ہی مسلح افراد نے شادی کے گھر پر دھاوا بول کر دلہن اور اس کی 12 سہیلیوں اور ایک بچے کو اغوا کرلیا جو ان میں سے ہی ایک سہیلی کا ہے۔ یہ واقعہ نائیجیریا میں حالیہ ہفتوں میں متعدد اجتماعی اغوا کاریوں کے واقعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے پالیسی تسلسل سے صنعتی سہولت کاری سے ماحول بہتر اور ٹیکسٹائل صنعت کی مسابقتی حیثیت کو بڑھایا ہے۔جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاروبار دوست پالیسیاں نتائج دے رہی ہیں۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حبیب سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق دنیا نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں پاکستان سے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات خریدی ہیں۔جب کہ ملکی ٹیکسٹائل تاریخ میں 4 مہینوں کی یہ بلند ترین ایکسپورٹس ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات میں نٹ ویئر کا حصہ ایک ارب 90 کروڑ اور ریڈی میڈ گارمنٹس کا ایک ارب 40 کروڑ ڈالر رہا۔ دونوں شعبوں نے 4 مہینوں میں ریکارڈ برآمدات کی ہیں۔ اس رجحان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات میں اپنے خلاف کیسز کے خاتمے اور معافی کی اپیل اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزیوگ سے کی ہے تاکہ ملکی مفاد میں یکسوئی کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیوں کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی وجہ سے ملکی مفاد کے امور میں تاخیر ہوتی ہے اور وقت ضائع ہوتا ہے، انہوں نے اپیل میں کہا کہ ملکی حالات اور خطرات کے پیش نظر انہیں بلا رکاوٹ کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر اسحاق ہرزیوگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی درخواست کا فیصلہ صرف ریاست اور اسرائیلی...
ویب ڈیسک : نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجرا کردیا، شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت بھی کی گئی ہے۔ نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کی اشاعت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ریکارڈ کے جائزے کا طریقہ کار بھی ریگولیٹری اصلاحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کیلئے ویری فکیشن بورڈز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت کردی گئی ہے۔ متروک یا وصول نہ کئے گئے شناختی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایوی ایشن سکیورٹی اقدامات سے سعودی ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ گروپ کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبداللہ الشہرانی نے انکشاف کیا کہ گروپ کے ایئربس A320 ماڈل کے طیاروں کی تعداد تقریباً 108 ہے، یورپی کمپنی ا کی طرف سے عائد کئے گئے ہنگامی اقدامات سے تقریباً 51 طیارے متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گروپ نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے سے قبل ہی فوری طور پر مسئلہ حل کرنا شروع کر دیا تھا، انہوں نے اسی وقت نشاندہی کی کہ اسی ماڈل کے سعودی ایئرلائنز کے چند طیاروں میں اس وقت لازمی سافٹ ویئر کی مرمت ہو رہی ہے اور یہ جلد ہی...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کے پی پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے اس ضمن میں تمام ریجنز اور اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ مزید پڑھیں: احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات پر اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر ملکی صدر سے معافی دینے کی اپیل کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معافی کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف مقدمات کا خاتمہ اور معافی ملنا ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف کارروائی کو اپنی بڑی کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کرپشن مقدمات پر استثنیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اور جن خطرات کا سامنا ہے۔ اس میں ضروری ہے کہ میں یکسوئی سے کام کرسکوں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان مقدمات کی وجہ سے وقت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) نے شناختی نظام میں اہم ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کردیا، نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ اصلاحات نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔ نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد یہ اصلاحات گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔ نئی ریگولیشنز میں شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریکارڈ کے جائزے کا باقاعدہ طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کے لیے خصوصی ویریفکیشن بورڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔ شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم اصطلاحات کی مزید وضاحت بھی شامل ہے۔ اسی طرح متروک یا وصول نہ کیے گئے شناختی کارڈز کی تلفی کا طریقہ کار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کے لیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا...
جاری شرعی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ مریدکے کے بعد قادیانی خوشیاں منا رہے ہیں، اس لئے اس سانحہ میں قادیانی سازش کی تحقیقات کی جائیں اور سانحہ مریدکے میں گرفتار بیگناہ علماء وکارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے شرعی اعلامیہ میں پاکستان میں ہونیوالے خودکش حملوں کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ملک میں خودکش حملے حرام ہیں، البتہ حکومت کو چاہیے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ میں رکاوٹوں کو دور کرے، طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل...
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساحل میڈیا ٹیم انفرادی طور پر نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ساحل کی جانب سے 2024 سے صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔2025 کی رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب...
دونوں شخصیات سے ملاقات میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے شہری مسائل، امن و امان اور دیگر عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد سے منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور جیکب آباد کے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی نہایت ضروری ہے۔ تجارت، کاروبار، تعمیر و ترقی اور اجتماعی خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب شہر میں پائیدار امن قائم ہو۔...
چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔Webان کا کہنا تھا کہ...
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم وفاق سے کراچی اور پاکستان والوں کی دہلیز پر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اگر یہ کوشش کام نہیں آئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر اپنی طاقت سے مسائل حل کروانا جانتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 1940ء سے لے کر آج تک ہماری ماؤں بہنوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اس ملک کو بنایا اور آج پاکستان بنانے والوں کی اولادیں آج ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے کیلئے صرف ایم کیو ایم پاکستان کو دیکھتی ہیں، کراچی سمیت پورے ملک کے عوام...
چین نے جاپان سے دیانت داری سے اپنے غلط بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :جاپان کی طرف سے “تائیوان کی قانونی حیثیت ” سےمتعلق بیان پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کے امور پر جاپان نے بار بار اپنا موقف چھپایا ہے یا مبہم بیانات کا سہارا لیا ہے۔ جاپان ،تائیوان کی واضح طور پر چین میں واپسی کا عہد کرنے والے “قاہرہ اعلامیے”، “پوٹسڈم اعلامیے” اور “جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز” کا ذکر نہیں کرتا۔ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد بنانے والی چار سیاسی دستاویزات کے ذکر سے بھی گریز کرتا ہے۔ جاپانی...
اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان الیکشن 2026ء کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور روندو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں،...
ساحل میڈیا ٹیم نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2024 سے ساحل صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔ ساحل 2025 رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔ کیسز کی کل تعداد 6543 ہے جس...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔ جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی...
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت اسرائیل اس حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم اسے ہی واحد حل سمجھتے ہیں۔ پوپ لیو نے مزید کہا کہ ویٹیکن کی اسرائیل کے ساتھ دوستی بھی ہے اور وہ دونوں فریقوں کے درمیان مُصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایسا حل تلاش کیا جاسکے جس میں ہر ایک کے لیے انصاف شامل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اسرائیل-فلسطین...
بنگلہ دیش میں 16 سال قبل ہونے والی پُرتشدد بغاوت کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ درجنوں سینیئر فوجی افسروں سمیت قتل عام کو حکم سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے دیا تھا۔ 2009 میں ڈھاکا سے شروع ہونے والی اور ملک بھر میں پھیل جانے والی 2 روزہ بغاوت کے دوران بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے مشتعل اہلکاروں نے 74 افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں کئی اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ واقعہ حسینہ کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے چند ہی ہفتوں بعد پیش آیا، جس سے ان کی حکومت شدید عدم استحکام کا شکار ہوئی۔ Sheikh Hasina Ordered 2009 Bangladesh Mass Killings: Commissionhttps://t.co/jVLKlfKSh9...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)تھیلیسیمیا سینٹر بدین کے منا بھائی ہال میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام بعنوان رستوں کی روشنی اور قوت کے ذرائع کے بارے میں سیکھنا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بدین کے مختلف سرکاری اسکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری بدین الطاف حسین میمن، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد را?موں، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر علی محمد رند، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) بدین میڈم شبانہ میمن، ضلعی فوکل پرسن میڈیا سیل ایلیمنٹری سیکنڈری بدین محمد خان سموں اور فوکل پرسن میڈیا سیل پرائمری بدین حبیب اللہ جوگیجو نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں علی...
کراچی: ترقی پذیر ممالک میں ایلیٹ کی گرفت کوئی انوکھی بات نہیں مگر پاکستان میں یہ رجحان کہیں زیادہ گہرا، وسیع اور مالیاتی طور پر نقصان دہ صورت اختیار کر چکاہے۔ آئی ایم ایف کے تازہ سیاسی معیشت کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں اقتدار اورفوائد پرقبضہ کسی ایک طبقے کانہیں بلکہ مختلف طاقتور گروہوں،عسکری اداروں، سیاسی خانوادوں، بڑے زمینداروں، تحفظ یافتہ صنعتی لابیوں اور شہری تجارتی مراکزکے درمیان بٹ چکاہے. یہ گروہ ایک متحدہ اشرافیہ کی طرح نہیں بلکہ مسابقتی مفاداتی بلاکس کی شکل میں کام کرتے ہیں جو ریاستی فیصلوں کوکمزور اورمعاشی پالیسیوں کوغیر مربوط بناتے ہیں۔ نتیجتاً اصلاحات بار بار رک جاتی ہیں، ٹیکس کادائرہ نہیں بڑھ پاتا اور ریاست مسلسل مالیاتی بحران کاشکاررہتی...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدر شاہ نے کہا ہے کہ CBA نے انتہائی نامساعد حالات میں ایک شاندار پیکیج کروایا ہے۔ جس سے ہزاروں ریگولر اور NCPG مستفید ہوئے ہیں۔ ہم ملازمین کی فلاح و بہبود جاری رکھیں گے۔ ان خیالات ک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مختار حسین اعوان، صدر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی قیادت میں ایک اہم ملاقات سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ سے ہوئی۔ اس موقع پر پیر بادشاہ، عزیز اللہ سواتی، خادم حسین، وزیر رادا، نور گل حسین بنگش، شہزاد بلال، محسن خان، ناصر حسین، اشفاق خاندادہ اور جہانگیر بھی موجود تھے۔اہم نکات: سیکرٹری کو ان کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ایجوکیشن پروجیکٹس کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری کے سابق دور میں دی گئی 6 ہزار سے 10ہزار اسکالر شپس کی یاد دہانی کروائی گئی، تاہم افسوس کے ساتھ کہا گیا کہ اس کے بعد کارروائی تیز نہیں ہو سکی، اس لیے عملدرآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے شہریوں کو ذاتی معلومات کی چوری سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے مفاد عامہ میں جاری بیان میں خبردار کیا کہ اسکیمرز اکثر خود کو اتھارٹی، بینکوں یا کورئیر سروسز کے نمائندے کے طور پر پیش کر کے آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ او ٹی پی، شناختی کارڈ یا پاس ورڈز، ہرگز شیئر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام پر کلک کرنے سے گریز کریں۔پی ٹی اے کے مطابق فراڈ یا مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فورا پی ٹی اے کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-03-3 وجیہ احمد صدیقی عدالت عظمیٰ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نور مقدم قتل کیس کے اضافی نوٹ میں ایک ایسی حقیقت کو اُجاگر کیا ہے جو ہمارے معاشرے کی اخلاقی تباہی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا: ’’میں نے بھی دیکھا ہے کہ موجودہ کیس upper society میں پھیلنے والے اس رجحان کا براہ راست نتیجہ ہے جسے ہم ’لِوِنگ رِلِیشن شِپ‘ کہتے ہیں، جس میں معاشرتی مجبوریوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے تاکہ نہ صرف ملک کے قانون بلکہ اسلام شریعہ کے قانون کی بھی خلاف ورزی کی جائے، جو اللہ تعالیٰ کے خلاف براہ راست بغاوت ہے۔ نوجوان نسل کو اس کے خوفناک نتائج نوٹ کرنے چاہیے جیسے موجودہ کیس میں،...
دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اورخصوصی افراد کے نمائندوں کومدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ محمد طارق قریشی (ڈی جی سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سیکرٹری کونسل آف دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ابیلیٹیز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ہمت کارڈ، افراد باہم معذوری کی زندگیوں میں انقلاب لا چکا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ وہی قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہیں جو اپنی عوام خصوصاً کمزور طبقات کا خاص خیال رکھتی ہیں، انہیں عام شہریوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ مزید :
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم دسمبر سے اگلے 15 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر زیادہ سے زیادہ 6 روپے 30 پیسے کمی متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روزہ جائزے میں پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پشاور: باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس نے حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ جرگے میں کہا گیا ہے کہ سالارزئی قوم نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا لہذا سالارزئی قوم کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، ایم پی اے انور زیب خان پر ڈرون حملہ پورے سالار زئی قوم پر حملہ ہے، ڈرون حملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ جرگے کا کہنا تھا کہ باجوڑ قومی مشران جو ریاست کے وفادار ہیں ان کو وفاداری کی سزا نہ دی جائے، سالارزئی قوم سے لیا گیا اسلحہ واپس کیا جائے، جو دہشت گرد قوم نے پکڑے تھے اور ریاستی اداروں کے حوالے کیے تھے ان سے کی گئی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیا...
سٹی 42 : پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ۔ یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیاہے جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہاہے۔ محمد مرتضیٰ نور اپنے نئے منصب میں ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈویلپمنٹ،ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے، پی اے ای سی کی قیادت نے ان پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی...