دنیا میں نئے تنازعات امن کیلئے خطرہ، مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظر نامہ بھی بہت پیچیدہ ہے، پاکستان تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اورسفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا، دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط اہم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنوبی ایشیا اسحاق ڈار
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان، حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کردیں اور مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ انتخابات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973ء کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔
مطالبات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی مکمل بالا دستی یقینی بنائی جائے، داخلی و خارجی پالیسیوں پارلیمان تشکیل دے گا، میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے قوانین کو لازمی طور پر ختم کیا جائے۔
مطالبات میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں۔