data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک  بھارت جنگ تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں جاری کشیدگی کو عالمی امن کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خطوں میں بھڑکتے تنازعات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں معمولی کوتاہی بھی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو فوری طور پر سفارتی راستوں کا انتخاب کرنا ہوگا، ورنہ حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے خطے کی صورتحال خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس مئی میں سامنے آنے والی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس تنازع کو بروقت سنبھالا نہ جاتا تو صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کشیدگی کسی ایک ملک نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو متاثر کرتی ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی موجودہ دور کا ایک سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، غیر معمولی بارشیں اور بار بار آنے والے سیلاب معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک موسمیاتی نقصانات کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں، جس کے باعث معیشت پر دباؤ بڑھتا ہے اور سماجی مسائل مزید شدت اختیار کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے عالمی معاشی منظرنامے میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اقتصادی عدم استحکام کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور ایسے حالات میں ممالک کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کو اس انسانی المیے کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کے تنازعات  کے حل کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی احترام پر مبنی مکالمے کی حمایت کرتا ہے۔ جنوبی ایشیا کو اس وقت غربت، ناخواندگی، موسمیاتی خطرات اور ناگہانی آفات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے خطے کے ممالک کو باہمی تعاون اور امن کے فروغ کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

برطانیہ کی قومی سلامتی کو چین سے خطرہ،موقف پر قائم ہوں،دوسری بڑی عالمی معیشت کو نظرانداز کرنا غیردانشمندانہ ہوگا: کیئراسٹارمر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کے لیے قومی سلامتی کا خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں ایک شان دار ضیافت کی تقریب سے خطاب میں کیئر اسٹارمر نے کہا چین کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا، برطانیہ کی سلامتی اوّلین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم 4 برطانوی وزرا چین کا دورہ کر چکے ہیں، برطانیہ کی آخری وزیر اعظم تھریسامے تھیں جنھوں نے چین کا دورہ کیا تھا۔

دوران گفتگو وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ برطانیہ کو چین کے بارے میں ایسی پالیسی کی ضرورت ہے جو اس کے قومی سلامتی کے لیے لاحق خطرے کو تسلیم کرے، انھوں نے کہا برسوں تک ہم کبھی گرمجوشی دکھاتے رہے اور کبھی سرد مہری، لیکن اب ہم اس طرح کے دو ٹوک انتخاب کو نہیں اپنائیں گے، بلکہ انتخاب حقیقت پسندانہ ہوگا۔

حالیہ دنوں میں ویسٹ منسٹر میں چین ایک بڑا موضوعِ بحث رہا ہے، خاص طور پر پارلیمنٹ میں جاسوسی کے الزامات اور لندن کے مرکزی علاقے میں بیجنگ کی مجوزہ نئی ’سپر ایمبیسی‘ کے تنازعے کے بعد۔ تاہم سر کیئر اسٹارمر نے نئے سال میں چین کے دورے کے منصوبے کا دفاع کیا، اور کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ عدم رابطہ ’’حیران کن‘‘ اور ’’ذمے داری سے فرار‘‘ کے مترادف ہوگا۔

انھوں نے چین کو ’’وسیع پیمانوں والی، بلند خواہشات اور اختراع سے بھرپور قوم‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ’’ٹیکنالوجی، تجارت اور عالمی طرزِ حکمرانی میں فیصلہ کن قوت‘‘ ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہو سکتی تھی: اسحاق ڈار
  • تنازعات عالمی امن کیلیے خطرہ ہیں؛ پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، اسحاق ڈار
  • دنیا میں نئے تنازعات امن کیلئے خطرہ، مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں: اسحاق ڈار
  • مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسحاق ڈار
  • افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے: عالمی جریدے کی رپورٹ
  • برطانیہ کی قومی سلامتی کو چین سے خطرہ،موقف پر قائم ہوں،دوسری بڑی عالمی معیشت کو نظرانداز کرنا غیردانشمندانہ ہوگا: کیئراسٹارمر
  • امریکہ عالمی امن اور سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایران
  • اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس