علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی علامہ ڈاکٹر عبد الخبیر آزاد کے ساتھ اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ملاقات میں ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کو وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کیلئے کاوشوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مل جل کر اتحاد امت کی کاوشوں کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ اور خطیب تاریخی بادشاہی جامع مسجد علامہ ڈاکٹر عبد الخبیر آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی کے رہنماء قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کو وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے کاوشوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مل جل کر اتحاد امت کی کاوشوں کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مذہبی حلقوں کو بھی بڑھ چڑھ کر اپنا قومی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ ڈاکٹر
پڑھیں:
افغانستان ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے ،نائب وزیر اعظم
کئی برس کے بعد یورپی یونین کے صدر کے ساتھ کسی پاکستانی نے ملاقات کی
افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے ، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے کابل میں واضح کردیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے ۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورہ روس میں وزارت خارجہ نے روسی انتظامیہ سے ملاقاتوں کا خط پہلے ہی بھیج دیا تھا، اس وجہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی، نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے علیحدہ علیحدہ باہمی ملاقاتیں ہوئیں، روسی نائب وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں مختلف روسی وزراء بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ کئی برس کے بعد یورپی یونین کے صدر کے ساتھ کسی پاکستانی نے ملاقات کی، 2021 کے بعد سے 5 برس سے پاکستان ای یو مذاکرات التواء کا شکار تھے ، یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقات ہوئی، یہ ملاقات انتہائی خوشگوار اور بے تکلفی والے ماحول میں ہوئی۔اس دورے سے ہمارے یورپی یونین سے رابطوں میں موجود کمی دور ہوئی، ساتواں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ انتہائی اہم رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ای یو.کے ساتھ ہمارے تعلقات کے تمام شعبوں تجارت، اقتصادی امور، جی ایس پی پلس، افغانستان، سیکیورٹی، بھارت اور دیگر معاملات ہر بات چیت کی، ہم نے کھل کر افغانستان سے پاکستان پر حملوں پر تفصیلی بات چیت کی، پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جنگ کے بعد کئی مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔انہیں بتایا کہ میں نے افغانستان کا ذاتی دورہ کیا اور افغان قیادت سے تمام موضوعات پر بات چیت کی، میں نے بتایا کہ افغانستان میں ہونے والے تمام فیصلوں اور وعدوں کو کابل میں ہی دنیا کے سامنے رکھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ’میں نے کابل میں واضح کیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے ، یا تو ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے ‘۔