Daily Mumtaz:
2025-12-02@14:12:46 GMT

جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج تعینات

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج تعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری دیدی گئی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کردیا، سندھ اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اونگزیب پہلے سپریم کورٹ میں عارضی جج تھے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ جسٹس کامران ملاخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے رولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جسٹس میاں گل حسن گل حسن اورنگزیب جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ چیف جسٹس کورٹ کا

پڑھیں:

چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس کی تقرری کی منظوری، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کا اعلامیہ

—فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاسوں میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ لگانے کی منظور دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری

اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن نے رولز میں ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اٹارنی جنرل، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یہ کمیٹی جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس کی تقرری کی منظوری، جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کا اعلامیہ
  • چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس تقرری منظوری، جوڈیشل کمیشن اعلامیہ
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد،جسٹس گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر
  • جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، 2 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی سفارش
  • اعلیٰ عدلیہ میں نئی تقرریوں پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا