data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-16
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین اور یورپی ممالک کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کو مسترد کر دیا۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر یورپی رہنماؤں نے واضح طور پر یوکرینیوں اور یورپیوں کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ منجمد روسی اثاثوں، سلامتی کی ضمانتوں اور یوکرین کے یورپی یونین میں ممکنہ الحاق سمیت مسائل پر صرف یورپیوں کے ساتھ ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج ایسا کوئی حتمی امن منصوبہ موجود نہیں ہے۔ اس موقع پر یوکرین کے صدر میر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین نے جنگ کو باوقار طریقے سے ختم کرنے کی کوشش کی، ٹھوس سیکورٹی ضمانتوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مستقبل کے مذاکرات میں علاقائی مسئلہ سب سے مشکل ہوگا۔ قبل ازیں دونوں رہنمائوں نے دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ امریکی اور یوکرینی مذاکرات کاروں سے بھی بات چیت کی۔دریں اثنا جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ جرمنی یوکرینی قیادت پر کوئی امن منصوبہ زبردستی مسلط کرنے کی مخالفت کرے گا۔ لیٹویا کے صدر ایڈگرس رنکیوکس نے کہا کہ یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے پر یورپ کو بھی مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوکرین میں رہنماو ں کہا کہ

پڑھیں:

GSP پلس نے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدت میں اضافہ کیا ، عاطف اکرام شیخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی عاطف اکرم شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ یورپی یونین کے GSP پلس مانیٹرنگ مشن، جس کی قیادت ٹریڈ مشن کے لیڈ، Sergio Balibrea کر رہے تھے، نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان کی GSP پلس اسکیم کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے مطابق، وفد نے سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،نائب صدر قرۃ العین، ایف پی سی سی آئی کے پاکستان ، یورپی یونین بزنس فورم کے چیئر مین زبیر باویجہ اور رکن قومی اسمبلی و سابق سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ سمیت سینئر اراکین سے تفصیلی ملاقات کی ہے اورپاکستان کی جی ایس پی پلس میں پیش رفت اور تجارتی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وضاحت کی کہ GSP پلس اسکیم نے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی EU کو برآمدات 2013 میں 5.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 13.54 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔ لیکن، برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ تقریباً 82فیصد ہے، جو کہ پاکستان کی ایکسپورٹ باسکٹ میں تنوع کی کمی کو اجاگر کرتا ہے۔ ٹریڈ مشن وفد کے سربراہ Sergio Balibrea نے پاکستان کی پیش رفت کو سراہنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستان کو پائیدار اصلاحات، ادارہ جاتی مضبوطی اور مؤثر عمل درآمد پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں فریقین نے انسانی حقوق و دیگر کنونشنز کی تعمیل اور اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت طویل المدتی، وسیع البنیاد اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوکرین امن مذاکرات: پیوٹن کی یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی
  • لڑائی کی خواہش نہیں لیکن جنگ چھڑ گئی تو مکمل تیار ہیں، پیوٹن کی یورپی ممالک کو تنبیہ
  • یوکرین امن مذاکرات؛ پیوٹن نے یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی دے دی
  • روسی صدر پیوٹن نے یورپی ممالک کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی دے دی
  • یورپی یونین رہنماؤں نے یورپی ممالک کے بغیر یوکرین امن معاہدہ مسترد کردیا
  • GSP پلس نے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدت میں اضافہ کیا ، عاطف اکرام شیخ
  • روس یوکرین جنگ بندی پر مزید بات چیت درکار ہے: مارکو روبیو
  • یورپ کی ذہنی موت اور ٹوٹ پھوٹ کا آغاز
  • افغانستان ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے ،نائب وزیر اعظم