یوکرین تنازع کا حل اتنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا پھر ذکر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کا تنازع انتہائی پیچیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے اور اس مسئلے کا حل آسان نہیں ہے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اب تک 8 جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا ہے، جبکہ روس یوکرین تنازع نویں جنگ ہوگی جس کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: جی20 ممالک کے اجلاس میں روس یوکرین امن منصوبے پر غور، امریکا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟
ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ اگر وہ یہ جنگ رُکوا دیں تو انہیں نوبیل انعام دیا جائے گا، مگر یوکرین کا معاملہ بہت زیادہ الجھا ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی سمیت متعدد تنازعات کو کم کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا، اور اگر انصاف کیا جائے تو ہر رکی ہوئی جنگ پر انہیں نوبیل انعام ملنا چاہیے، لیکن وہ لالچ نہیں رکھنا چاہتے۔
ٹرمپ نے ذکر کیاکہ ایک نوبیل انعام یافتہ خاتون بھی اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ اس ایوارڈ کے حقدار تھے، اور وہ ان کے اس مؤقف کی قدر کرتے ہیں۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ انہیں اعزازات کی خواہش نہیں، اصل فکر جنگوں میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہے۔
مزید برآں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ لوزیانا اور نیو اورلینز میں قومی گارڈز تعینات کیے جائیں گے اور یہ اقدام آئندہ دو ہفتوں کے اندر مکمل ہو جائے گا۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی ممالک کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے جنگ چھیڑنے کا فیصلہ کیا تو روس تیسری عالمی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کہاکہ روس کی یورپ سے لڑائی کی کوئی خواہش نہیں، اور وہ یہ بات متعدد بار دہرا چکے ہیں، تاہم اگر یورپی ممالک نے محاذ آرائی پر اصرار کیا تو روس جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: لڑائی کی خواہش نہیں لیکن جنگ چھڑ گئی تو مکمل تیار ہیں، پیوٹن کی یورپی ممالک کو تنبیہ
پیوٹن نے خبردار کیاکہ حالات نہایت تیزی سے اس سطح تک جا سکتے ہیں جہاں مذاکرات کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن وی نیوز یوکرین تنازع.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ولادیمیر پیوٹن وی نیوز یوکرین تنازع انہوں نے
پڑھیں:
دنیا نے معرکہ حق سے قبل فضائی طاقت کا اتنا جرات مندانہ استعمال کبھی نہیں دیکھا: ائیر چیف مارشل
رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا جب 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت اس کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے، 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے سائبر وار فیئر میں اپنی برتری ثابت کی۔
ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، رافیل طیاروں کی صلاحیت پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، دشمن کی ہر حرکت کو پاک فضائیہ نے لمحوں میں مانیٹر کیا، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوتے ہیں، آج کی جدیددنیا میں پاک فضائیہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا ہم دشمن کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے لیکن ہم ایک پروفیشنل فورس ہیں اور ہمارا ایکشن کیلکولیٹڈ اور مؤثر ہوتا ہے جس کا واحد مقصد عزت کے ساتھ امن کا حصول ہے۔
سونے کی قیمت میں 9 روز کے بعد کمی
انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان ائیر فورس کی کامیابی، برتری اور جدید وار فیئر تقاضوں کو بین الاقوامی سطح پر ناصرف تسلیم کیا گیا بلکہ اس پر اسٹڈی بھی کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا پاک فضائیہ کا ہر جوان اور ہر افسرملک و قوم کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، اگر کسی نے ہماری امن کی خواہش کو چیلنج کیا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی، ہم ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہیں، افواج پاکستان پر قوم کا بھر پور اعتماد ہمارے لیے باعث تقویت ہے۔
انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا
مزید :