بھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں نمایاں سرد مہری پیدا ہو گئی ہے جس کے سبب بھارتی ون ڈے ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ٹیم کے ماحول میں وہ گرمجوشی واپس نہیں لائی جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آئی تھی۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ گمبھیر اور دونوں سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد اور بات چیت میں کمی آئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کوہلی اور روہت کی جانب سے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد سے ہیڈ کوچ اور سینئر کھلاڑیوں کے تعلقات میں دراڑیں کھل کر سامنے آئی ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران بھی کئی ناخوشگوار پہلو سامنے آئے جن میں روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان عملی طور پر کوئی رابطہ نہ ہونا بھی شامل ہے۔

دوسری جانب کوہلی اور گمبھیر کے درمیان بات چیت میں کمی نے بھی صورتحال مزید پیچیدہ کر دی ہے۔

بی سی سی آئی کی تشویش میں اضافہ

سینئر کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان کشیدہ ماحول نے بھارت کے کرکٹ بورڈ کو بھی تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

آن لائن پلیٹ فارمز پر گمبھیر کے خلاف ہونے والی تنقید نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے جس پر بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں داخل ہوتے ہوئے، ٹیم مینجمنٹ، کوچ اور سینئر بیٹرز کے درمیان محدود رابطے نے ٹیم کے مجموعی ماحول پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے اندر اختلافات اور غیر یقینی صورتحال کو بی سی سی آئی مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے جہاں سینئر بیٹرز اور کوچ کے درمیان بہتر ہم آہنگی ٹیم کے مستقبل کی کامیابیوں کے لیے ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور کے درمیان کے خلاف ٹیم کے

پڑھیں:

روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پراناورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

 

جنوبی افریقہ (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا ریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔

بھارتی بیٹر کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی۔ جنوبی افریقا کیخلاف پہلے میچ میں روہت شرما نے 57 رنز بنائے۔ جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔

آل ٹائم لسٹ میں روہت شرما کا پہلا، شاہد آفریدی کا دوسرا، کرس گیل کا تیسرا، جے سوریا کا چوتھا اور ایم ایس دھونی کا پانچواں نمبر ہے۔

دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو17رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 350 رنزکے تعاقب میں 332 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بی سی سی آئی کی گوتم گمبھیر اور اجیت اگرکر کیساتھ ہنگامی میٹنگ، اہم فیصلوں کا امکان
  • بھارتی بلے باز روہت شرمانے شاہدآفریدی کاعالمی ریکارڈ توڑدیا
  • روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پراناورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
  • بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ میں مداح میدان میں گھس کر ویرات کوہلی سے جا لپٹا
  • ویرات کوہلی نے سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی
  • ویرات کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت کا پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 350 رنز کا ہدف
  • ریکارڈ ٹوٹ گیا، روہت شرما کے چھکے شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے
  • ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست، بھارت نے ون ڈے میں کوہلی اور روہت سے امیدیں لگالیں
  • بھارتی بورڈ کا روہت شرما کو پیغام: تبصروں سے ہٹ کر فٹنس اور پرفارمنس پر توجہ دیں