عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہنوں کی ملاقات ان کا حق ہے کیونکہ جو غیر سیاسی ہیں انہیں یہ حق ملنا چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، دو قدم پیچھے ایک قدم آگے ہونے سے ہی سیاسی راستہ نکلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بلوا نہ کر کے مثبت قدم اٹھایا، بہنیں غیر سیاسی ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حق مل گیا مگر جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں۔میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، دو قدم پیچھے ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔وزیراعلی کے پی کے نے اڈیالہ اور اسلام آباد بلوا نہ کر کے مثبت قدم اٹھایا ہے۔ بہنوں کا حق تھا جو غیر سیاسی ہیں وہ حق ان کو ملا۔ سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا جس کی ذمہ داری زیراعلی کے پی پر عائد ہوتی ہے، وہ میران شاہ میں اپنے شہید افسر کے اہل خانہ داد رسی کریں ان میں موجود رہیں۔سینیٹر نے کہا کہ یہی میری گزارش گورنر کے پی سے بھی ہے کہ دونوں شخصیات جائیں اور شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، ہم اپنوں کیلیے نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2کارروائیاں، 7خوارج جہنم واصل سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2کارروائیاں، 7خوارج جہنم واصل عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے... پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں فیصل واوڈا
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔