ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
بھارت کی ون ڈے ٹیم میں دراڑ گہری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور ویٹرن بلے باز ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل رائے پور کے ایئر پورٹ موجود بھارتی ٹیم کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے دوربیٹھے ہیں اور پراگیان اوجھا کے ساتھ گفتگو میں محو ہیں۔
Rohit Sharma meeting his best friend team India selector pragyan Ojha.
— ????????????????????????????⁴⁵ (@rushiii_12) December 2, 2025
ایئر پورٹ پر ویٹنگ میں موجود ٹیم کے فلمائے گئے کلپ میں پراگیان اوجھا اور ویرات کوہلی کو سنجیدہ بحث میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما پراگیان اوجھا (جو ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے برابر میں بیٹھے ہیں) سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔
Rohit Sharma meeting his best friend team India selector pragyan Ojha. Gautam Gambhir, Rohit and Ojha having fun chat at airport yesterday.❤️ pic.twitter.com/NhVRo3nUZE
— ????????????????????????????⁴⁵ (@rushiii_12) December 2, 2025
واضح رہے اس وقت بھارت میں ویرات کوہلی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ اور 50 اوورز ورلڈ کپ 2027 میں ٹیم کا حصہ ہونے پر بحث جاری ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی گوتم گمبھیر
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا : واشنگٹن پوسٹ
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت کے طالبان کے ساتھ بڑھتے رابطوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، یوکرین جنگ اور افریقہ کی خبروں کے ساتھ ساتھ ایشیا سے موصول ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی طالبان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی اور سیاسی رابطہ کاری نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ایک نئی فوجی محاذ آرائی کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں، اس صورتحال کے پس منظر میں منگل کے روز مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں 9 بچوں سمیت کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ شامل ہے،جہاں سوگوار خاندان اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالتے دکھائی دیے۔ خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال نے ناصرف سرحدی سکیورٹی کو پیچیدہ بنا دیا ہے بلکہ علاقائی طاقتوں کے درمیان اثر و رسوخ کی نئی جنگ بھی نمایاں ہو رہی ہے۔