خرطوم: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کی نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے رواں سال اپریل میں شمالی دارفور کے زمزم کیمپ پر بڑے پیمانے پر حملہ کرکے نہ صرف عام شہریوں کو قتل کیا بلکہ گھروں، مساجد، اسکولوں اور طبی مراکز کو بھی تباہ کیا۔

عالمی ادارے نے ان حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 11 سے 13 اپریل 2025 کے دوران RSF جنگجوؤں نے کیمپ پر دھاوا بول کر بھاری ہتھیار استعمال کیے اور گنجان آبادی والے علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں صرف 24 گھنٹوں کے اندر تقریباً 4 لاکھ افراد کو کیمپ چھوڑ کر جان بچانا پڑی۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ RSF کا یہ حملہ دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضے کے لیے جاری مہم کا حصہ تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ RSF جنگجوؤں نے نہتے مردوں کو قتل کیا اور متعدد خواتین اور لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گولہ باری مسلسل جاری رہی، گھروں کو آگ لگ گئی اور لوگ بے یارو مددگار بھاگتے پھرتے رہے۔ بقول گواہوں، جنگجوؤں نے گھروں اور مارکیٹ میں لوٹ مار کی اور کئی مقامات کو آگ لگا دی۔

ایمنسٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے ہتھیاروں کی پابندی (arms embargo) کو دارفور سے بڑھا کر پورے سوڈان پر لاگو کیا جائے۔ تنظیم نے بالخصوص متحدہ عرب امارات سے RSF کو اسلحہ فراہم کرنے کے سلسلے کو فوری بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ افراد نے بتایا کہ وہ خوراک، پانی اور طبی امداد کے بغیر خطرناک راستوں سے بھاگ کر دوسرے علاقوں تک پہنچے۔ انہوں نے عالمی اداروں سے مدد، تحفظ، اور حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا ہے

پڑھیں:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر حقوق اور شمولیت کے عزم کا اعادہ

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خصوصی افراد کے حقوق، وقار اور مکمل سماجی شمولیت کے لیے پُرعزم ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی بھرپور شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے رسائی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں متعدد اقدامات جاری ہیں جن کا مقصد خصوصی افراد کو سہولتوں، مواقع اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: خصوصی افراد کا عالمی دن، بھارتی مظالم سے ہزاروں افراد زندگی بھر کے لیے معذور

انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ میں آسانیاں اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ حکومت خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار، نقل و حرکت اور خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ ایک منصفانہ معاشرہ وہی ہے جہاں ہر فرد کو یکساں سہولتیں حاصل ہوں۔ ان کے مطابق خصوصی افراد کی راہ میں حائل جسمانی، سماجی اور رویّوں پر مبنی رکاوٹوں کو دور کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: ’آٹزم کے شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کی شناخت اور وقار کا احترام کیا جائے کیونکہ تعلیم، کاروبار اور ترقی میں ان کی شرکت قومی مستقبل اور اجتماعی قوت کے لیے اہم ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایسا پاکستان تعمیر کریں گے جو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی، شمولیت پر مبنی اور مساوی مواقع کا حامل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خصوصی افراد کا عالمی دن صدر مملکت آصف علی زرداری

متعلقہ مضامین

  • معذوروں کا عالمی دن: سوچ بدلنے کا سفر
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر حقوق اور شمولیت کے عزم کا اعادہ
  • صدر آصف زرداری کا بنوں حملے پر اظہارِ افسوس، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
  • بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شہید
  • بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
  • اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی پر جوابدہی ناگزیر ہے ، وزیر خارجہ
  • کراچی کے کیماڑی میں2مسافر لانچیں ٹکراگئیں؛خاتون جاں بحق
  • ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجر کیمپ خالی، گھروں کی مسماری شروع