اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز اسلام آباد میں لگژری گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی موت ہو گئی جس کے بعد کم عمر ڈرائیور کی شناخت ابو ذر کے نام سے ہوئی جو اس وقت موبائل پر ویڈیو بنا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم حادثے کے بعد اس نے اپنا موبائل فون پھینک دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ موبائل فون کو تلاش کر کے مبینہ ویڈیو کو چیک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں پیش آنے والے حادثے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے بیٹے ابوذر کی مبینہ اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر کی ڈرائیونگ سے 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں تھیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں "عید الاتحاد " منایا گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش، بل سینیٹ سے منظور

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ میں پیش کردیا۔

سینیٹ کے اراکین نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیٹر فارق نائیک کا کہنا تھا کہ بل میں یہ ہے اگر کوئی آدمی پکڑا گیا تو اسے تحریری طور پر بتایا جائے کہ اسے کیوں پکڑا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی جیل میں ہو تو اسے گھر کا کھانا، دوائیاں دی جائے، اِن سب کے لیے پہلے اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور یہ عدالت کی صوابدید ہے۔

سینیٹر فاروق نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پر جرم ثابت ہونے سے پہلے بھی اِس کے حقوق ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘
  • اسلام آباد: ائربس کے نئے طیاروں میں بڑی خامی کا انکشاف
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے بیٹے  کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیاں جاں بحق
  • بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف
  • اسلام آباد: اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے کی کار سے ٹکر، 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق
  • حادثے کا مقام گلشن اقبال ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں نہیںِ، خط میں انکشاف
  • گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش، بل سینیٹ سے منظور
  • سینیٹ نے گرفتار ، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش سے متعلق بل  منظور کرلیا
  • فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر احتجاج، ویڈیو