اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے گرفتار ، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش سے متعلق بل  اور فیٹل ایکسیڈنٹس (ترمیمی) بل 2024 سمیت تین بلوں کی متفقہ منظوری دے دی ۔ متعدد پرائیویٹ بل قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے ۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا ۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار ، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جسے  متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ فاروق نائیک نے بتایا کہ بل کی رو سے گرفتار شخص کو گرفتاری کی تحریری وجوہات بتائی جائیں گی ۔ اس کو وکلا کی مدد حاصل ہوگی ، اس کو فیملی سے ملاقات کی اجازت اور دوائیاں مل سکیں گی ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران کو جرمانہ ہوگا ۔

ہم عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے،یہ ترامیم واپس کریں گے اور ایوان کی عزت دوبارہ بحال کریں گے،بیرسٹر گوہر

سما ٹی وی کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کیا گیا  فیٹل ایکسیڈنٹس (ترمیمی) بل بھی متفقہ طور پر منظور۔حادثات سے متعلق کیسز کا فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے گا ۔ سینیٹر شہادت اعوان کا پیش کردہ لمیٹڈلائیبلیٹی پارٹنرشپ (ترمیمی) بل بھی سینیٹ نے منظور کرلیا ۔ پاکستان سائیکالوجیکل کونسل بل، انسداد الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل ، الیکٹرانک نیکوٹین ڈلیوری سسٹمز ریگولیشن بل ، یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کیلئے خصوصی نشستیں مختص کرنے سمیت متعددبل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے ۔ پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوانے کی تحریک منظور ۔  طلحہ محمود کی بیروزگاری پر قابو پانے کی قراردادمتعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئی ۔
 

ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دے دیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری، پیکا ایکٹ سمیت اہم ترمیمی بل شامل

اسلام آباد:

سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے، جو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بل 2025 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن ترمیمی بل 2025 اور پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن ترمیمی بل بھی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ الیکٹرانک نیکوٹین ریگولیشن ترمیمی بل 2024 اور لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

گرفتار، زیر حراست اور زیر تفتیش قیدیوں کے حقوق سے متعلق بل کی سینیٹ سے منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں تعزیراتِ پاکستان سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل کی گئی ہے۔

ضابطہ فوجداری کی شیڈول ٹو میں 297 اے نئی شق شامل کرنے سے متعلق سی آر پی سی ترمیمی بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل اور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اسمبلی: ذوالفقار بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ منظور
  • گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور
  • گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش، بل سینیٹ سے منظور
  • گرفتار ، نظربند افرادسے تفتیش کا  بل  سینیٹ سےمنظور
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح طلب
  • سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری، پیکا ایکٹ سمیت اہم ترمیمی بل شامل
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
  • خود کوجعلی سینیٹر ظاہر کرکے انکےدوست سے رقم ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار
  • خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے انکے دوست سے رقم ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار