ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات‘ ایک ہفتے میں 1100 سے زاید ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جہاں سمندری طوفان، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زاید افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ شدید تباہی کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سری لنکن صدر انورا کمارا نے اس تباہی کو 2004 کے ہولناک سونامی سے بھی زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ میں شدید برف باری کا انتباہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں آئندہ ہفتے کے دوران شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری کا امکان ہے،جس کے باعث درجہ حرارت منفی 2ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا کی کئی وسطی اور شمالی ریاستیں اس وقت شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ شکاگو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔2فٹ سے زائد برف نے ان ریاستوں میں گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو ڈھانپ لیا ہے، مختلف ریاستوں میں برف باری اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔