پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی وثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے فخر کا باعث ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ بنیادیں شیخ زایدبن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، دونوں ممالک دنیا میں ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حاصل کے لئے پرعزم رہیں گے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوش حالی لائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کے درمیان محبت اور گرمجوشی دونوں طرف موجود باہمی الفت کا روشن ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو
راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں بالخصوص دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر رابطے، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔
گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ملکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں مصر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اہم ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔