فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کو تسلیم کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بحرین نیشنل گارڈ سید عاصم منیر فوجی تعلقات فیلڈ مارشل کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بحرین نیشنل گارڈ فوجی تعلقات فیلڈ مارشل ملاقات وی نیوز بحرین نیشنل گارڈ فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر الپرسلان کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر گفتگو
راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیے کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار نے ملاقات کی جس دوران مشترکہ مقاصد کے حصول اور علاقائی استحکام کیلئے شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک وزیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔ توانائی کے شعبے میں پاک ترکیہ تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان گہرے اورتاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی، مختلف بین الاقوامی فورمز پر برادر اسلامی ملک کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا، الپرسلان بیرکتار نے علاقائی امن و استحکام اور پائیدارترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔