ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترکیہ کے

پڑھیں:

ترک  رکن  پارلیمان  برہان کا یاترک  کی ملاقات  : باہمی  تجارت  کو 5ارب  ڈالر  تک لے جانے  کیلئے  مشترکہ  کوششوں  کی ضرورت  : مریم  نواز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان برہان کایاترک نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے ترکیہ کے وفدکا پر تپاک و پر خلوص استقبال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔  مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ حکومت اور قوم کی بروقت امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاک ترکیہ پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان مستقل روابط بڑھانے کی اہمیت اور ترکیہ کے ساتھ فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، واٹر کنزرویشن اور کلائمیٹ سمارٹ انفراسٹرکچر میں مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ برہان کایاترک کی لاہور آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ برہان کایاترک کا دورہ لازوال بھائی چارے،مشترکہ تاریخی ورثے اور باہمی اعتماد کا زندہ ثبوت ہے۔ بدلتے ہوئے علاقائی منظرنامے میں پاک ترکیہ اعلیٰ سطح روابط امن و استحکام اور خوشحالی کے اجتماعی عزم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ہر بحران، انسانی المیے یا ماحولیاتی سانحات پاکستان اور ترکیہ نے ہر آزمائش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہنا لازوال محبت کا اظہار ہے۔ پاکستان اور ترکیہ انصاف، خودمختاری اور انسانی وقار کے اصولوں پر ہمیشہ یکجا کھڑے رہے ہیں۔ فلسطین کے مسئلے پر ترکیہ کی بے خوف، اصولی اور جرات مندانہ آواز پوری امت کے لیے اعتماد کا ذریعہ ہے۔ کشمیر سے غزہ تک، پاکستان اور ترکیہ کے دلوں اور مؤقف میں کوئی دوری نہیں۔ کلائمیٹ قانون سازی، مقامی حکومت، ڈیجیٹل ایکسچینج اور یوتھ ایمپاورمنٹ میں تعاون پاک ترک تعلقات کو نئی جہت عطا کرے گا۔ پاکستان ترکیہ باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے مجوزہ اکنامک زون کا نام ’’صدر رجب طیب اردگان سپیشل انڈسٹریل زون‘‘ رکھنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان تعمیرات، توانائی، شہری منصوبہ بندی، لاجسٹکس، مائننگ میں ترکیہ کی سرمایہ کاری اور مہارت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پنجاب پاک ترکیہ تعلقات کو معیشت، ماحولیات، سرمایہ کاری اور عوامی فلاح میں حقیقی اور دیرپا تعاون میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات میں COP-30 میں پنجاب کی نمائندگی، پنجاب کلین ائیر پروگرام، ستھرا پنجاب، اے آئی فارسٹ پروٹیکشن فورس اور پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری جیسے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ نے پنجاب میں چند ماہ میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کو قابل تحسین قرار دیا۔ جبکہ مریم نواز نے سندھ کے یوم/ہفتہ ثقافت کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی، دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ سندھ کی پہچان امن، محبت اور بھائی چارہ ہے۔ سندھی یوم /ہفتہ ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام پیش کرتی ہوں۔ ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں، ہمدردی کے حقدار ہیں۔ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے، بچاؤ کے لئے سب کو کاوشیں کرنا ہوں گی۔ ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کیا جائے۔ متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لیے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا حکومت کا عزم ہے۔حکومت ایڈز کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
  • ترکیہ کے وزیر توانائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • ترک  رکن  پارلیمان  برہان کا یاترک  کی ملاقات  : باہمی  تجارت  کو 5ارب  ڈالر  تک لے جانے  کیلئے  مشترکہ  کوششوں  کی ضرورت  : مریم  نواز 
  • وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
  • مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو
  • کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا
  • چین نے گرین انرجی کی جنگ جیت لی
  • سکندر رضا پاکستان کے دورے سے خوش، بہت جلد واپس آنے کی خواہش
  • مصری وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے