کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر صدر اور وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق کرغز صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے، وفد میں سینیئر وزراء، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنما شامل ہیں۔
دورے کے دوران کرغز صدر کی صدرِ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شیڈول ہیں۔
صدر ژاپاروف پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مذاکرات میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے نئے مواقع پر بھی غور کیا جائے گا۔
کرغزستان کی جانب سے آخری صدارتی دورہ جنوری 2005ء میں ہوا تھا۔
یہ دورہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور وسطی و جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
توقع ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو نئی رفتار اور علاقائی و عالمی فورمز پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :