Daily Mumtaz:
2025-12-03@06:54:50 GMT

ہمارا سارا فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے، کپتان عماد بٹ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

ہمارا سارا فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے، کپتان عماد بٹ

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ ہمارا سارا فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے، تیاری بڑی اچھی ہے، خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

ارجنٹائن روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کا مورال کافی بڑھتا ہے، ہر کھلاڑی بہتر سے بہتر کی کوشش کرتا ہے۔

عماد بٹ نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اس کے بعد ہونے والی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں آج رات پرو لیگ کیلئے ارجنٹائن روانہ ہوگئی جہاں وہ یورپ کی مشکل اور سخت ٹیموں کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔

لیگ میں پاکستان ٹیم 10 دسمبر کو ہالینڈ، 12 دسمبر کو ارجنٹائن اور 15 دسمبر کو دوبارہ ارجنٹائن کے مدمقابل ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انڈر 19 ایشیا کپ کیلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے اور عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔

ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔

پاکستان کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف شیڈول ہے۔

سیمی فائنل 19 دسمبر کو اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ:

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس

سپورٹ اسٹاف میں سرفراز احمد (مینیجر/مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھائی سے ملنا ہمارا حق، پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
  • پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان
  • انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا
  • انڈر 19 ایشیا کپ کیلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی
  • پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی
  • اے ماہِ دسمبر! مائیں تو مائیں ہوتی ہیں
  • حق جتانا نہیں، دلوانا ہمارا کام ہے: خالد مقبول صدیقی
  • ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز،پاکستان فاتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست